انگلینڈ کے کھلاڑیوں کا اعزاز | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پینتالیس سال میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کرکٹ کی ’بائیبل‘ وزڈن نے پانچ برطانوی کرکٹروں کو کرکٹرز آف دی ایئر کے اعزاز سے نوازا ہے۔ ایشلے جائلز، سٹیو ہارمیسن، رابرٹ کے، اینڈریو سٹراس اور مارکوس ٹریسکوتھک کو یہ اعزاز ملا ہے۔ وزڈن کے مطابق انگلینڈ نے 2004 میں نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے ساتوں کے ساتوں ہوم ٹیسٹ جیتے ہیں۔ تاہم آسٹریلیا کے شین وران کو دنیا کے سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے کرکٹر قرار دیا گیا۔ انہوں نے بارہ ماہ کی پابندی کے بعد کھیلتے ہوئے 16 ٹیسٹ میں 92 وکٹ حاصل کیے۔ وزڈن کے ایڈیٹر میتھیو اینجل نے بی بی سی ریڈیو فائیو کو بتایا کہ یہ اس بات کا عکس ہے کہ کرکٹ کی دنیا میں انگلینڈ کا رتبہ بڑھ گیا ہے۔ ’اگر آپ گزشتہ سیزن کو سامنے رکھیں تو اس میں کوئی شک نہیں رہے گا کہ یہ ہی وہ لوگ تھے جنہوں نے کھیل کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ دورہ کرنے والی ٹیموں یا کوئی بھی غیر ملکی کھلاڑی ان کے پائے کا نہیں کھیلا۔ بائیں ہاتھ سے گیند کرنے والے ایشلے جائلز ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کے متعلق سوچ رہے تھے لیکن انہیں وزڈن ایوارڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف 0۔4 کی سیریز میں 22 وکٹ حاصل کرنے پر ملا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||