BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 12 April, 2005, 04:38 GMT 09:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انضمام مین آف دی میچ، سیریز برابر
انضمام
میچ کا فیصلہ آخری اوور کی آخری گیند پر ہوا
احمد آباد میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے بھارت کو تین وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

بھارت کی جانب سےمرلی کارتک نے دو جبکہ بالا جی ، تندولکر اور ظہیر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔ پاکستان کے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

بھارت نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 316 رن کا ٹارگٹ دیا تھا۔ سورو گنگولی کے ٹاس جیتنے کے بعد بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اڑتالیس اووروں میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے سچن تندولکر نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی۔ وہ 124 رن بنا کر شعیب ملک کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ یوراج سنگھ 35 جبکہ ظہیر خان بنا کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے تین جبکہ محمد سمیع نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد کیف تھے جنہیں 5 کے انفرادی سکور پر محمد سمیع نے بولڈ کیا۔ اس سے قبل راہول ڈراوڈ 19 رن بنا کر رانا نوید الحسن کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

کپتان سورو گنگولی ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور 18 رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ مہندر دھونی کو47 رن پر شعیب ملک کی گیند پر کامران اکمل نے کیچ کیا جبکہ سہواگ کو 29 کے انفرادی سکور پر یونس خان نے رن آؤٹ کیا۔

News image
سچن تندولکر 124 رن بنا کر آؤٹ ہوئے

پاکستان کی جانب سے کپتان انضمام الحق نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انسٹھ گیندوں پر ساٹھ رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ محمد سمیع دس رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔

میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔ چھ میچوں کی سیریز اب دو دو سے برابر ہو گئی ہے۔

شاہد آفریدی اور سلمان بٹ نے پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا۔ شاہد آفریدی نے23 گیندوں پر 40 رن بنا کر بالا جی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ سلمان بٹ کو 48 رنز پر مرلی کارتھک نے ایل بی ڈبلیو کیا۔

عبدالرزاق 44 بنا کر تندولکر کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔ شعیب ملک نے پر اعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65 رن بنائے ۔ انہیں کارتک نے آؤٹ کیا۔ یوسف یوحنا 11 رن بنا سکے اور ظہیر خان کا شکار بنے۔ یونس خان اور کامران اکمل دونوں رن آؤٹ ہوئے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان چوتھا ایک روزہ میچ گراؤنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا ۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور وریندر سہواگ اور سچن تندولکر نے اننگز کا آغاز کیا ۔

پاکستان کی طرف سے محمد سمیع اور رانا نوید الحسن نے بولنگ کا آغاز کیا۔

تاخیر کی وجہ سے میچ کو مقررہ پچاس اوورز سے کم کر کے اڑتالیس اوورز کا کر دیا گیا ہے۔

اسٹیڈیم کے اندر اور باہر سکیورٹی بہت سخت تھی اور پندرہ سو کے قریب پولیس اور فوج کے جوان شہر میں کسی قسم کی بدامنی روکنے کے لیے تعینات کیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ احمد آباد میں غیرملکی ٹیموں کے ساتھ بدمزگی کے واقعات پہلے بھی ہوئے ہیں۔ ماضی میں تماشائیوں کی طرف سے پاکستان، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے کھلاڑیوں پر پھل، پلاسٹک کی پانی کی بوتلیں اور پتھر پھینکے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔

بھارت کی ٹیم: وریندر سہواگ، سچن تندولکر، ایم ایس دھونی، سورو گنگولی (کپتان)، راہول ڈراوڈ، یوراج سنگھ، محمد کیف، مرلی کارتک، ظہیر خان، اشیش نہرا۔

پاکستان کی ٹیم: سلمان بٹ، شاہد آفریدی، شعیب ملک، انضمام الحق (کپتان)، یوسف یوحنا، عبدالرزاق، کامران اکمل، یونس خان، محمد سمیع، نوید الحسن، دانش کنیریا۔

66کھلاڑیوں کی مدارات
کھلاڑیوں کے پسندیدہ پشاوری کھانوں کا انتظام
66تیز رفتاری کا زعم
ٹھیک گیندیں کرو ورنہ سہواگ آ رہا ۔۔۔
66مہاراج کا ہوٹل
بھارتی کپتان سورو گانگولی کا ہوٹل تصویروں میں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد