BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 06 April, 2005, 12:33 GMT 17:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بالاجی کی جگہ اگرکار ٹیم میں
اجیت اگرکر
زخمی بالاجی کی جگہ اجیت اگرکر کو کھیلنے کا موقع
بھارت کے میڈیم فاسٹ بولر لکشمی پتھی بالاجی زخمی ہونے کی وجہ سے پاکستان کے خلاف اگلے دو ون ڈے میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

بھارت کے کرکٹ کنٹرول بورڈ نے بالاجی کی جگہ اجیت اگرکار کو ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اجیت اگرکار نے 134 میچوں میں 203 وکٹ لیے ہیں۔

آخری مرتبہ انہوں نے دسمبر میں بنگلہ دیش کی ٹیم کے خلاف میچ کھیلا تھا۔

بورڈ کے سیکریٹری ایس کے نائر نے بتایا ’بالاجی کی پسلی میں چوٹ ہے اس لئے وہ اگلےسات دن تک نہیں کھیل سکتے‘۔

مسٹر نائر نے بتایا کہ 9 اپریل کو جمشید پور میں اور احمدآباد میں 12 اپریل کو ہونے والے میچوں کے لئے اجیت اگرکار کو ٹیم میں رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچوں میں بھارت کی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تعداد بڑھا کر 15 کر دی گئی ہے۔یعنی بالاجی بھی ٹیم میں شامل رہیں گے۔

بھارت کوچین اور وشاکھا پٹنم کے میچ جیت کر چھ ایک روزہ میچوں کی سریز میں صفر کے مقابلے دو کی سبقت حاصل کر چکا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد