BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 13 March, 2005, 11:40 GMT 16:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
زیادہ اپیلیں، بالاجی کو جرمانہ
لکشمی پتھی بالاجی
بالاجی زخمی ہونے کے باعث ایک سال بعد کرکٹ کے میدان میں واپس آئے ہیں
بھارت کے تیز بولر لکشمی پتھی بالاجی پر پاکستان کے خلاف موہالی ٹیسٹ میں زیادہ اپیلیں کرنے پر جرمانہ کیا گیا ہے۔

میچ ریفری کرس براڈ نے بالاجی کو ان کی میچ فیس کا تیس فیصد بطور جرمانہ ادا کرنےکے لیے کہا ہے۔ انہوں نے یہ فیصلہ میچ کے امپائروں ڈیرل ہیئر اور روڈی کوئٹزن کے رپورٹ کے بعد کیا جو کہ ہفتے کو ختم ہونے والے میچ کے بعد جاری کی گئی۔

کرس براڈ نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی میڈیا ریلیز میں کہا کہ ’ بین الاقوامی کرکٹ میں اس قسم کی اپیلوں کی گنجائش نہیں ہے۔ کھلاڑی نے اس سلسلے میں معافی مانگ لی ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ معاملہ یہیں ختم ہو جائے گا‘۔

بالاجی زخمی ہونے کے باعث ایک سال بعد کرکٹ کے میدان میں واپس آئے ہیں اور انہوں نےموہالی ٹیسٹ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

پاکستان اور بھارت کے مابین دوسرا ٹیسٹ کلکتہ میں سولہ مارچ سے شروع ہو رہا ہے جبکہ سیریز کا آخری ٹیسٹ چوبیس مارچ سے بنگلور میں کھیلا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد