BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 16 March, 2005, 03:56 GMT 08:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کولکتہ: سچن کے دس ہزار رن

گنگولی اور انضمام
گنگولی اور انضمام۔ فائل فوٹو
کولکتہ ٹیسٹ کے پہلے دن بھارت نے کھیل ختم ہونے پر تین سو چوالیس رن بنائے اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

آج کے کھیل کی خاص بات راہول ڈراوڈ کی سنچری اور سچن تندولکر کے دس ہزار رن تھے۔جب کھیل ختم ہوا تو کارتک اٹھائیس رن پر کھیل رہے تھے۔بھارت کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی راہول ڈراوڈ تھے جو 110 رن بنا کر دنیش کنیریا کا شکار بنے۔

پاکستان کی جانب سے دنیش کنیریا، شاہد آفریدی اور عبدالرزاق نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان بدھ سے کولکتہ میں شروع ہونے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کا ٹاس میزبان کپتان سورو گنگولی نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت کے اوپنر گوتم گھمبیر اور سہواگ نے تیز رفتاری سے اننگز کا آغاز کیا اور ساڑھے چار رن فی اوور کی اوسط سے رن بناتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں اسی رن بنائے۔ اسی (80) کے مجموعی اسکور پر گوتم گھمبیر کو دانش کنریا نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ سہواگ اپنی نصف سنچری سکور کرنے کے بعد اکاسی رن پر آؤٹ ہو گئے۔ شاہد آفریدی کی گیند پر کپتان انضمام الحق نے ان کا کیچ لیا۔

سہواگ کے بعد تندولکر کھیلنے آئے اور انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے دس ہزار رنز مکمل کیے۔ وہ باون رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر وکٹ کیپر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔

جب انڈیا کا سکور 298 پر پہنچا تو کپتان سورو گنگولی بھی بارہ رنز بنا کر عبدالرزاق کی گیند پر وکٹ کیپر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔گنگولی کے آؤٹ ہونے کے بعد وی وی ایس لکشمن کھیلنے کے لیے آئے مگر وہ بھی بغیر کوئی رنز بنائے عبدالرزاق کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

پاکستانی ٹیم دو تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتری ہے سلمان بٹ کی جگہ شاہد آفریدی اور رانا نویدالحسن کی جگہ محمد خلیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے
بھارتی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ ظہیرخان کی جگہ ہربھجن سنگھ کھیل رہے ہیں۔

کولکتہ ٹیسٹ کے لئے دونوں ٹیمیں یہ ہیں
پاکستان۔ انضمام الحق ( کپتان ) شاہد آفریدی، توفیق عمر، یونس خان، یوسف یوحنا، عاصم کمال، کامران اکمل ، عبدالرزاق، محمد سمیع، دانش کنیریا اور محمد خلیل۔

بھارت۔سورو گنگولی ( کپتان) گوتم گمبھیر، وریندر سہواگ، سچن ٹنڈولکر، راہول ڈراوڈ، وی وی ایس لکشمن، مرلی کارتک، عرفان پٹھان، انیل کمبلے، لکشمی پاتھی بالاجی اور ہربھجن سنگھ

امپائرز آسٹریلیا کے ڈیرل ہیئر اور ویسٹ انڈیز کے اسٹیو بکنر ہیں ۔ یہ بکنر کا سوواں ٹیسٹ میچ ہے۔میچ ریفری انگلینڈ کے کرس براڈ ہیں۔

انضمامدوسرا ٹیسٹ
ایڈن گارڈن میں پاکستان کا اچھا ریکارڈ ہے۔
ایڈن گارڈنز’کرکٹ کی جنت‘
کولکتہ کا سٹیڈیم، پاکستان ٹیم کا ’قلعہ‘
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد