BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 15 March, 2005, 10:24 GMT 15:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایڈن گارڈنز سے خوشگوار یادیں

شاہد آفریدی کی صورت میں ایک اضافی بولر بھی ٹیم کو میسر آجائے گا
شاہد آفریدی کی صورت میں ایک اضافی بولر بھی ٹیم کو میسر آجائے گا
پاکستانی کرکٹ ٹیم بدھ سے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ایک ایسے میدان پر مدمقابل ہے جس سے اس کی خوشگوار یادیں وابستہ ہیں۔ لیکن کپتان انضمام الحق کہتے ہیں کہ ماضی کی یہ کامیابیاں آپ کی اگلی جیت کے لیے ہمت افزائی کا سبب تو بن سکتی ہیں لیکن اس کے لیے غیرمعمولی کارکردگی دکھانا ضروری ہے۔

پاکستانی ٹیم نے ایڈن گارڈنز پر پانچ ٹیسٹ کھیلے ہیں جن میں سے چار ڈرا ہوئے ہیں اور1999 میں اس نے بھارت کو ایشین ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچ میں شکست دی تھی جبکہ ون ڈے میں نہرو کپ فائنل، سلیم ملک اور سلمان بٹ کی شاندار بیٹنگ کے بل پر اس نے تین یادگار کامیابیاں اپنے نام کی ہیں۔

انضمام الحق جو پہلی مرتبہ ایڈن گارڈنز میں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں کہتے ہیں کہ موہالی ٹیسٹ نے یقیناً ٹیم کے حوصلے بلند کیے ہیں لیکن کھلاڑیوں کو تساہل سے بچنا ہوگا۔

News image
شاہد آفریدی کے ٹیم میں شمولیت کے امکان ہیں

وکٹ کے بارے میں انضمام الحق کا کہنا ہے کہ اس پر گھاس ہے لیکن دو دن کے بعد یہ اسپن لے گی ابتدا میں تیز بولرز کو درست لینتھ اور لائن پر بولنگ کرنی ہوگی۔ رانا نویدالحسن کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ شاہد آفریدی کو سلمان بٹ کی جگہ ٹیم میں شامل کرکے انضمام الحق کو ایک اضافی اسپنر بھی مل جائے گا جبکہ رانا کی جگہ محمد خلیل کی شمولیت کا امکان ہے۔

انضمام الحق پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں مایوس کن بیٹنگ کے باوجود نائب کپتان یونس خان کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

پاکستانی کپتان کامران اکمل کی کارکردگی سے بہت خوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس نے بیٹنگ کے ذریعے بھی ٹیم کو بہت حوصلہ دیا ہے۔
ب
ولنگ کوچ کے بارے میں کیے گئے سوال پر انضمام الحق نے ہنستے ہوئے کہا کہ موہالی ٹیسٹ کے بعد یہ کہا جائے گا کہ ٹیم کو فیلڈنگ کوچ کی بھی ضرورت ہے۔ دراصل کوچ باب وولمر اپنا کام بہترانداز میں کررہے ہیں۔

News image
انضمام کامران اکمل کی کارکردگی سے مطمئن ہیں

بھارتی کپتان سوروگنگولی موہالی ٹیسٹ نہ جیتنے پر افسردہ ہیں ان کا کہنا ہے کہ میچ بھارت کو جیتنا چاہئے تھا۔

گنگولی جن کا یہ ہوم گراؤنڈ ہے کہتے ہیں کہ وکٹ پر گھاس ہے جس پر آف اسپنر ہربھجن سنگھ کو کھلانے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا جائے گا۔ وہ نہیں سمجھتے کہ بارش اس میچ پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بدھ کو بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

گنگولی کا کہنا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ موہالی میں سہواگ کے سوا باقی بیٹسمین آہستہ کھیلے۔

پاکستانی ٹیم کے بارے میں وہ کہتے ہیں کہ نوجوان ٹیم ہے جس میں بڑا ٹیلنٹ ہے۔ دانش کنیریا کے بارے میں گنگولی کا کہنا ہے کہ اس نے چھ وکٹیں حاصل ضرور کی ہیں لیکن اس نے ڈیڑھ سو رنز بھی دیے۔وہ بہت خطرناک نہیں ہے۔

ٹاس کے بارے میں گنگولی کا کہنا ہے کہ اس کی اہمیت بہت زیادہ نہیں ہوگی۔
گنگولی کا کہنا ہے کہ عرفان پٹھان اور ظہیرخان فٹ ہیں اور جرمانے کے بعد بالاجی کو محتاط رہنا ہوگا۔

بھارتی کپتان کو اس میدان پر سنچری بنانے کا شدت سے انتظار ہے وہ کہتے ہیں کہ اس کے لیے وہ سرتوڑ کوشش کررہے ہیں۔

نفسیاتی برتری ختم
پاکستان نے بھارتی نفسیاتی برتری ختم کر دی
انضمام’کیچ پکڑنے ہوں گے‘
فتح کے لیے فیلڈنگ کو بہتر بنانا ہو گا۔
رانا نویدنوید کاؤنٹی میں
رانا نوید سسیکس کی طرف سے کھیلیں گے
پاپا سے کہو !
’ پاپا سے کہو آرام سے کھیلیں،آؤٹ نہ ہوں‘
اسٹیو بکنر بکنر کی سنچری
اسٹیو بکنر کا بحثیت ایمپائر سوواں ٹیسٹ
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد