’پاپا سے کہو آرام سے کھیلیں‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عبدالرزاق کی بیگم کرکٹ سے اتنی زیادہ واقفیت نہیں رکھتیں لیکن جب موہالی ٹیسٹ میں عبدالرزاق وکٹ کیپر کامران اکمل کے ساتھ اپنی ٹیم کو شکست سے بچانے میں مصروف تھے تو وہ اپنی بیٹی کے ساتھ ٹی وی پر میچ دیکھ رہی تھیں اور اسے کہتی جارہی تھیں کہ اپنے پاپا سے کہو کہ آرام سے کھیلیں اور آؤٹ نہ ہوں۔ جب عبدالرزاق میچ کے بعد ہوٹل گئے تو ان کی بیٹی نے بتایا کہ امی اور وہ دعائیں مانگ رہے تھے امی بار بار صرف یہی کہہ رہی تھیں کہ پاپا سے کہو کہ وکٹ پر ٹھہریں اور آؤٹ نہ ہوں۔ عبدالرزاق یہ ماننے کے لیے تیار نہیں کہ وہ صرف ون ڈے کے اچھے کھلاڑی ہیں ان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں ایک طرح کی ہی کرکٹ ہے ٹیسٹ کرکٹ میں ٹمپرامنٹ درکار ہوتا ہے۔ ایڈم گلکرسٹ کی بیٹنگ دیکھیں وہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ون ڈے کی طرح کھیلتا ہے۔ عبدالرزاق کہتے ہیں کہ انہیں سابق کرکٹرز کی طرف سے ان پر ہونے والی تنقید پر بہت افسوس ہوتا ہے پتہ نہیں کہ وہ تنقید کرکے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ حوصلہ افزائی کرنے کے بجائے وہ حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔ موہالی ٹیسٹ کے بارے میں عبدالرزاق کہتے ہیں کہ یہ ڈرا دراصل ٹیم کی جیت ہے کیونکہ چوتھے دن بڑی مایوسی تھی اور میچ بچانا بہت ہی مشکل نظرآرہا تھا۔ کامران اکمل نے شاندار اننگز کھیلی لیکن جب وہ بیٹنگ کررہا تھا تو انہیں بہت ڈر لگ رہا تھا کہ کہیں وہ آؤٹ نہ ہوجائے کیونکہ وہ جارحانہ انداز میں بیٹنگ پسند کرتا ہے لہذا انہوں نے کامران کو سمجھایا کہ وکٹ پر تمہاری موجودگی بہت ضروری ہے خیال سے کھیلو اور جذباتی نہ ہو۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||