سچن عالمی ریکارڈ نہ بنا سکے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
موہالی ٹیسٹ کے تیسرے دن بھارت نے چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 447 رن بنائے ہیں۔سچن تندولکر چار رنز سے اپنی 35 ویں سنچری مکمل نہ کر سکے اور نوید الحسن کی ایک گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ کھیل کے اختتام تک وی وی ایس لکشمن اور عرفان پٹھان کھیل رہے تھے۔ اگر سچن تندولکر اپنی سنچری بنانے میں کامیاب ہو جاتے تو وہ سنیل گواسکر کا ریکارڈ توڑ کر دنیائے کرکٹ میں سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن جاتے۔ سہواگ نے اپنے مخصوص جارحانہ انداز میں پاکستانی بولرز کی خراب گیندوں پر شاٹ کھیلے ۔ انہوں نےایک سو تہتر رنز انیس چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے بنائے۔
تیسرے دن کا کھیل مقررہ وقت سے آدھا گھنٹا پہلے شروع ہوا۔آج آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی راہول ڈریوڈ تھے جو پچاس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔انہیں محمد سمیع نے آؤٹ کیا۔وریندر سہواگ ایک سو تہتر رنز بنا کر عبدالرزاق کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ بھارتی کپتان سوروگنگولی اکیس رن بنانے کے بعد دانش کنیریا کا شکار بنے۔ میچ کے دوسرے دن پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت حاصل ہوئی تھی جب دانش کنیریا کی گیند پر گوتم گمبھیر اکتالیس رنز بناکر مڈ آن پر رانا نویدالحسن کو کیچ دے بیٹھے۔ بھارت کو پاکستان پر اب تئیس رنز کی برتری حاصل ہے اور اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔ موہالی ٹیسٹ کی دونوں ٹیمیں یہ ہیں۔ پاکستان۔ انضمام الحق ( کپتان) سلمان بٹ، توفیق عمر، یونس خان ، یوسف یوحنا، عاصم کمال، عبدالرزاق، کامران اکمل، محمد سمیع، رانا نویدالحسن اور دانش کنیریا۔ بھارت۔ سوروگنگولی ( کپتان) وریندر سہواگ، گوتم گمبھیر، راہول ڈریوڈ، سچن ٹنڈولکر، وی وی ایس لکشمن، دنیش کارتھک، عرفان پٹھان، انیل کمبلے، ظہیرخان اور بالاجی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||