BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
رانا نویدالحسن کاؤنٹی کھیلیں گے

رانا نوید
ویسٹ انڈیز کے دورے کے بعد کاؤنٹی میں شمولیت متوقع ہے
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رانا نویدالحسن سے انگلش کاؤنٹی سسیکس نے اس سال کے سیزن کے لیے معاہدہ کیا ہے۔ رانانویدالحسن نے جو اس وقت پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ بھارت کا دورہ کررہے ہیں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اس انگلش سیزن میں سسیکس کے لئے کھیلیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ ویسٹ انڈیز کے دورے کے بعد وہ کاؤنٹی میں شمولیت اختیار کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ انگلش کنڈیشن میں تجربہ کار بیٹسمینوں کے سامنے کھیل کر انہیں تجربہ حاصل ہوگا جو انٹرنیشنل کرکٹ میں ان کے بہت کام آئے گا۔

رانا نوید اور محمد سمیع
رانا نوید نے معاہدے کی تصدیق کی ہے

27 سالہ رانا نویدالحسن کا سسیکس کاؤنٹی سے معاہدہ لیگ اسپنر مشتاق احمد کی کوششوں کے نتیجے میں ہوا ہے جو سسیکس کی طرف سے انگلش سیزن میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

رانا نویدالحسن نے2003 کےشارجہ کپ میں انٹرنیشنل کرکٹ کی ابتدا کی تھی۔گزشتہ سال پاکستانی ٹیم میں جگہ بنانے کے بعد سے وہ بہتر سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے آئے ہیں۔ خاص کر آسٹریلیا کے حالیہ دورے میں شعیب اختر کی غیرموجودگی میں وہ ون ڈے سہ فریقی سیریز میں عمدہ بولنگ کرتے ہوئے پاکستان کے سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد