کیف کو نکالنا غلط ہے:اظہر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے سابق کپتان محمد اظہرالدین نے محمد کیف کو ٹیم سے نکالنے کے فیصلے کو غلط قرار دیا ہے۔ بھارتی سلیکٹروں نے پاک بھارت سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے محمد کیف کی جگہ یوراج سنگھ کو ٹیم میں رکھا ہے۔ پہلا ٹیسٹ موہالی میں 8 مارچ سے 12 مارچ تک کھیلا جائے گا۔ محمد اظہرالدین نے، جو میچ فکسنگ کے الزام کی وجہ سے کرکٹ کھیلنے کی تاحیات پابندی کا سامنا کر رہے ہیں، کہا کہ محمد کیف ٹیم میں چانس کے حقدار ہیں۔ محمد اظہرالدین نے کہا کہ محمد کیف نے آسٹریلیا کے خلاف اچھےکھیل کا مظاہرہ کیا۔ محمد کیف نے آسٹریلیا کے خلاف میچوں میں دو نصف سینچریں سکور کیں جبکہ یوراج سنگھ بلکل ناکام ہوئے تھے۔ محمداظہرالدین کےمطابق وی وی ایس لکشمن کو ون ڈاؤن کی پوزیشن پر بیٹنگ کرنا چاہیے۔اظہرالدین کے مطابق اگر وہ کپتان ہوتے تو وی وی ایس لکشمن کو تیسرے نمبر پر کھیلاتے۔ اظہرالدین کے مطابق عرفان پٹھان، ظہیر خان، اشیش نہرا اور لکشمی پاتھی بالاجی سب ٹیم میں جگہ پانے کے حقدار ہیں۔پاک بھارت سیریز کے دوران تین ٹیسٹ جبکہ چھ ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی ٹیم اٹھائیس فروری کو بھارت پہنچ رہی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||