پاکستان کو آسان نہ لیں: سہواگ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے افتتاحی بلے باز وریندر سہواگ نے کہا ہے کہ شعیب اختر کے غیر موجودگی کے باوجود پاکستان کی ٹیم بھارت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ چھبیس سالہ سہواگ کا کہنا تھا کہ’ وہ اگرچہ ایک نئی ٹیم ہیں مگر ساتھ ہی وہ ایک مضبوط اور اچھی ٹیم بھی ہیں‘۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ ٹیم میں موجود نئے چہرے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں کیونکہ ہم نہیں جانتے کہ وہ کیسے بالنگ کرتے ہیں اور ہم انہیں آسان نہیں لے سکتے‘۔ تاہم سہواگ کا خیال ہے کہ بھارتی ٹیم کا حوصلہ پاکستان کوگزشتہ برس ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کی بنا پر بلند ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ’ جب بھی پاکستان اور بھارت آپس میں کھیلتے ہیں تو جوش و جذبہ قابلِ دید ہوتا ہے‘۔ سہواگ نے کہا کہ ’ ہم نے انہیں شعیب کی موجودگی میں ان کے گھر میں ہرایا تھا اور اب ہمیں ہوم گراؤنڈ کا فائدہ بھی حاصل ہے‘۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||