پاکستان دوسرا ون ڈے بھی ہار گیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 58 رنز سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان نے بھارت کے 356 رنز نو کھلاری آؤٹ کے جواب میں 44 اوروں میں 298 بنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز عبد الرزاق نے سکور کیے۔ عبدالرزاق 88 رنز بنا کر یوراج سنگھ کی بال پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ یوسف یوحنا نے 71 رنز سکور کیے اور اشیش نہرا کی گیند پر محمد کیف کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ اشیش نہرا نے چار جبکہ یوراج سنگھ نے تین وکٹیں حاصل کی ہیں۔ظہیر خان اور ہربھجن سنگھ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان کے کپتان انضمام الحق رن آؤٹ ہوئے۔ کامران اکمل اکتالیس رنز بنا کر پاکستان کو کچھ امیدیں دلایں لیکن ظہیر خان نے کامران اکمل کی وکٹ حاصل کرکے بھارت کو چھ میچوں کی سریز میں 2:0 سے برتری دلا دی۔ پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاہد آفریدی تھے جو بغیر کوئی رن بنائے اشیش نہرا کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ نہرا نے دوسری وکٹ سلمان بٹ کی حاصل کی۔ ان کا کیچ سہواگ نے لیا۔ شعیب ملک کو بھی یوراج سنگھ نے آؤٹ کیا جو صرف بارہ رنز بنا سکے۔ عبد الرزاق جو تیسرے نمبر پر کھیلنے کے لیے آئے ترانوے بالوں پر اٹھاسی رنز بنا کر یوراج سنگھ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔کپتان انضمام الحق سولہ رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل وشاکاپٹنم میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں 356 رن بنائے ہیں جس میں مہندر دھونی کی شاندار سنچری بھی شامل ہے۔ وکٹ کپیر دھونی 148 رنز بنانے کے بعد محمد حفیظ کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ بھارت کے نو کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ظہیر خان تھے۔ اس سے قبل ہربھجن سنگھ اور یوراج سنگھ آؤٹ ہوئے تھے۔ ڈراوڈ بھی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 52 کے سکور پر آؤٹ ہو گئے۔ ان کے جاتے ہی محمد کیف بھی نوید الحسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ بھارت کے اوپنر سہواگ نے بھی بہت عمدہ کھیل کر مظاہرہ کیا اور بہت تیزی سے کھیلتے ہوئے چوہتر رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ گنگولی کی بری فارم جاری رہی اور وہ صرف نو رنز بنا کر محمد سمیع کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ سہواگ اور سچن تندولکر نے اننگز کا آغاز کیا تھا لیکن تندولکر جلد ہی رن آؤٹ ہو گئے۔ سہواگ نے چالیس گیندوں پر بارہ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے چوہتر رن بنائے۔ اس میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پاکستان بھارت |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||