’دانش کنیریا کو شامل کریں‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
رمیز راجہ نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی کو اوپنر کھیلانے کے علاوہ دانش کنیریا کو ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے۔ کوچی میں ایک روزہ میچ میں پاکستان کی شکست کے بعد رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کو شاہد آفریدی سے اوپنگ کروانی چاہیے اور شیعب ملک کو’پنچ ہٹر‘ کے طور پر نہیں بلکہ ایک مستند بیٹسمین کی طرح استعمال کرنا چاہیے۔ رمیز راجہ نے کہا پاکستان کی فیلڈنگ اچھی نہیں تھی اور وریندر سہواگ کے مسلسل کیچ چھوڑنے سے ٹیم پر برا اثر پڑ رہا ہے۔ رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو ابھی تک یہ سمجھ آجانی چاہیے تھی کہ وریندر سہواگ کی وکٹ کتنی اہم ہے۔ وریندر سہواگ کو آؤٹ کرنے کے بارے میں رمیز راجہ نے کہا کہ اگر دانش کنیریا کی ٹیم میں موجودگی سے سہواگ کو آؤٹ کرنے ایک موقع ہاتھ آسکتا ہے کیونکہ وہ کراس بیٹ سے کھیلنے کے شوقین ہیں اور لیگ سپنر کے خلاف کراس بیٹ سے کھیلنے سے آؤٹ ہونے کے مواقع زیادہ ہوتے ہیں۔ رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز اچھے طریقے سے کیا اور پیتالیس رنز بغیر کسی نقصان پر بنا لیے تھے لیکن بعد میں بڑے شاٹ کھیلنے کے شوق کھلاڑی آؤٹ ہوتے چلے گئے۔ سابق کپتان کے مطابق شعیب ملک کا ٹیم میں رول ایک ’پنچ ہٹر‘ کا نہیں ہے اور اس کو سمجھایا جانا چاہیے کہ وہ ٹیم میں ایک مستند بیٹسمین کے طور پر شامل کیے گئے ہیں۔ رمیز راجہ نے کہا پاکستان کی مڈل آرڈر کافی مضبوط ہے لیکن ہر دفعہ وہ پریشر میں نہیں کھیل سکتی۔ دانش کنیریا کی ٹیم میں جگہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ٹیم کی مینجمنٹ کو کرنا کہ دانش کو محمد حفیظ کی جگہ شامل کرنا ہے یا ارشد خان کی جگہ۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||