BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 29 June, 2005, 15:14 GMT 20:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نئے قوانین کپتانوں کے لیے چیلنج

انضمام الحق
انضمام الحق انگلینڈ کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے فیصلے سے خوش
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق کہتے ہیں کہ آئی سی سی کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے نئے قوانین بظاہر دلچسپ معلوم ہوتے ہیں لیکن درحقیقت یہ کپتانوں کی صلاحیتوں کا امتحان ہیں۔

آئی سی سی نے اپنے حالیہ اجلاس میں دو نئے قوانین آزمائشی طور پر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے قانون کے تحت ایک روزہ میچ کے دوران اگر کسی بھی مرحلے پر کپتان محسوس کرتا ہے کہ اس کا کوئی کھلاڑی مؤثر ثابت نہیں ہورہا ہے تو وہ اسے کسی دوسرے کھلاڑی سے تبدیل کرسکے گا اور نیا آنے والا کھلاڑی باقی ماندہ میچ میں کھیلے گا جبکہ تبدیل کیا گیا کھلاڑی میچ کا حصہ نہیں رہےگا۔

دوسرے قانون کے تحت فیلڈنگ کے دوران دائرے میں کھلاڑیوں کی لازمی موجودگی کی شرط میں ردوبدل کیا گیا ہے۔ نئے قوانین کے تحت فیلڈرز کے لیے پہلے پندرہ کی بجائے دس اووروں تک دائرے میں رہنا لازمی ہوگا اور اس کے بعد دو بار پانچ پانچ اوور تک ایسا ہوگا لیکن یہ کس اووروں میں ہوگا اس بات کا فیصلہ فیلڈنگ کرنے والی ٹیم کے کپتان کا ہوگا۔

انضمام الحق کا کہنا ہے کہ دونوں قوانین کو موثر طور پر استعمال کرنا کسی بھی کپتان کے لیے آسان نہ ہوگا درحقیقت یہ اس کی صلاحیتوں کا امتحان ہوگا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کہتے ہیں کہ جب میچوں کے دوران ان قوانین کا استعمال ہوگا اسی وقت ان کے بارے میں حتمی رائے قائم کی جاسکےگی بظاہر یہ دلچسپ معلوم ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ انضمام الحق آئندہ سال انگلینڈ کے دورے میں چار ٹیسٹ میچ کرائے جانے کے فیصلے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

پاکستانی ٹیم نے2001 میں اپنے آخری دورۂ انگلینڈ میں دو ٹیسٹ میچ کھیلے تھے۔ان دنوں بھی وہ زیادہ تر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ہی کھیلتی رہی ہے جن میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کے علاوہ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے دورے شامل ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد