BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بارش جیت گئی، میچ ختم
ایجبیسٹن
انگلینڈ کے کھلاڑی جونز گیند ہیڈن کی طرف گیند پھینکنے پر معذرت کر رہے ہیں
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایجبیسٹن میں ہونے والا میچ بارش کی نذر ہو گیا ہے۔

بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا۔ جب بارش رکی تو میچ ابھی دوبارہ شروع ہی ہوا تھا کہ تھوڑی دیر دوبارہ بارش ہو گئی اور میچ پھر سے روک دیا گیا۔ بالآخر ریفریوں نے میچ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ دونوں ٹیموں کو تین تین پوائنٹس ملے ہیں۔

میچ کے خاتمے تک انگلینڈ نے 37 رنز بنائے تھے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا تھا۔ ٹریسکوتھک گیارہ رنز پر کھیل رہے تھے جبکہ وان نے ابھی کوئی رن نہیں بنایا تھا۔ انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی سٹراس تھے جو پچیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہیں میگرا نے آؤٹ کیا۔

ایجبیسٹن میں انگلینڈ کے خلاف آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوور میں نو وکٹوں کے نقصان پر 261 رن بنائے اور آسٹریلیا کو جیتنے کے لیے 262 کا ہدف دیا تھا۔

آسٹریلیا کے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی گلکرسٹ تھے جو 19 کے سکور پر جو جونز کی گیند پر جی او جونز کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

گلکرسٹ کے بعد ہیڈن 14 رن بنا کر پی جونز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے انہوں نے 14 رن بنائے۔ اس وقت انگلینڈ کا سکور 46 ہوا تھا۔

آسٹریلیا کے آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی پونٹنگ تھے جو فلنٹوف کی گیند پر جونز کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ انہوں نے 34 رن بنائے۔ تیسری وکٹ پر آسٹریلیا کا سکور 95 تھا۔

چوتھے کھلاڑی مارٹن تھے جو انگلینڈ کے خلاف 36 رن بنا کر آّؤٹ ہوئے۔ انہیں ہرمیسن کی گیند پر پائٹرسن نے کیچ لے کر آؤٹ کیا۔ اس وقت آسٹریلیا کا سکور 123 رن تھا۔

آسٹریلیا کا سکور 224 تک پہنچ چکا تھا جب سائیمنڈ 74 کے سکور پر رن آؤٹ ہوئے۔

سائیمنڈ کے بعد آسٹریلیا کے کھلاڑی کھیل کی وہ رفتار بر قرار نہ رکھ سکے جو سائمنڈ کے وکٹ پر ہونے تک تھی۔

کلارک صرف تین رن بنا کر گاف کی گیند پر جونز کے ہاتھوں کیچ ہوئے جب وہ آؤٹ ہوئے تو آسٹریلیا کا سکور 234 تھا۔

آسٹریلیا کے آؤٹ ہونے والے ساتویں کھلاڑی ہوسے تھے جو 45 رن بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن آسٹریلیا کے مجموعی سکور میں چھٹی اور ساتویں وکٹ کے درمیان صرف دو رن کا اضافہ ہوا۔

آؤٹ ہونے والے آٹھویں کھلاڑی ہوگ تھے وہ 242 کے سکور پر دو رن بنا کر گاف کی گیند پر جونز کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

گلیسپی صرف ایک رن پر آؤٹ ہو گئے۔ جب کہ لی 21 کے اور میکگرا دو رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح آسٹریلیا نے 50 اوور میں نو وکٹوں کے نقصان پر 261 رن بنائے اور انگلیڈ کو جیتنے کے لیے 262 کا ہدف دیا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد