 |  وہی فیصلہ کروں گا جو میرے لیے اچھا ہو گا |
کرکٹ کی دنیا کے ممتاز بھارتی بیٹسمین سچن تندولکر سے جب ایک صحافی نے ان کے بلے کے وزن کے بارے میں پوچھا تو وہ ناراض ہو گئے۔ سچن تندولکر اپنی کہنی میں تکلیف کے باعث اگست دو ہزار چار سے مشکلات کا شکار ہیں اور گزشتہ مئی میں کیے جانے والے آپریشن کے بعد انہیں مزید سولہ ہفتے کے لیے میدان سے باہر رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
لیکن جب ان سے ایک صحافی نے اس حوالے سے یہ سوال کیا کہ ’کیاوہ اپنی کہنی کے جوڑ میں تکلیف کے باعث اب قدرے کم وزن کا بیٹ کا استعمال کریں گے۔؟تو ان کا لہجہ ناخوشگوار ہو گیا اور انہوں نے خفگی سے کہا: ’ایسا لگتا ہے کہ لوگوں نے میرے بارے باتیں طے کرنے کی ذمہ داری لے لی ہے۔‘ پھر تھوڑے توقف کے بعد انہوں نے کہا کہ ’میں وہی فیصلہ کروں گا جو میرے لیے اچھا ہو گا اور گزشتہ سولہ سال کے دوران میں نے یہی کیا ہے۔‘ |