BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 16 May, 2005, 20:26 GMT 01:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’انضمام میچ وننگ بیٹسمین ہے‘

عمران خان
’ کھلاڑی پر یوں جرمانہ عائد کرنا قواعد کے مطابق نہیں‘
پاکستان کے سابقہ کرکٹ کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ انضمام الحق کرکٹ کی تاریخ میں یا کم از کم پاکستانی کرکٹ کی تاریخ میں واحد ’میچ وننگ بیٹسمین ’ ہیں۔

واشنگٹن میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کے لئے فنڈ جمع کرنے کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دنیا میں میچ وننگ باؤلر تو بہت سے مل جائیں گے لیکن میچ وننگ بیٹسمینوں میں صرف انضمام الحق کا نام لیا جا سکتا ہے۔

ان کا اندازہ ہے کہ پاکستان ویسٹ انڈیز سے آسانی سے سیریز جیت جائے گا کیونکہ دنیا کی ہر ٹیم ان سے جیت رہی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اب ایک کلب ٹیم بن چکی ہے۔

انہوں نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ شعیب اختر کو ویسٹ انڈیز سیریز پر نہ لے کر جانا غلط فیصلہ ہے کیونکہ وہ میچ وننگ باؤلر ہے۔ آسٹریلیا میں جن دو اننگوں میں پاکستان کی کارکردگی بہتر تھی وہ وہی تھیں جن میں شعیب اختر نے پانچ پانچ وکٹیں لی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر شعیب اختر کو ڈسپلن کرنا ہے تو وہ سیریز کے دوران کرنا چاہئیے نہ کہ ان کو ماضی کی غلطیوں کی وجہ سے یہ سزا دینا کہ انکو سیریز میں ہی شامل نہ کیا جائے۔

ان کے خیال میں شعیب اختر سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز سے بد تر نہیں ہو سکتے جو کہ کپتان آصف اقبال کے منہ پر گالیاں دیتے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ سرفراز نواز کے اس رویے کے باوجود انہوں نے سرفراز نواز کو بھی اپنی زیر قیادت کھلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں سیریز جیتنے کا سہرا نائب کپتان یونس خان اور کپتان انضمام الحق کے سر پر ہے۔ یونس خان نے دو میچوں میں بہت بھاری سکور کرکے اپنے ٹیم کا اعتماد اس طرح سے بحال کیا اور بڑھایا کہ اس کے بعد پاکستان میچ جیتنے لگا۔

اسی طرح انضمام الحق کا بطور کپتان کے بنیادی کردار تھا کیونکہ جیتنے اور ہارنے کی روح کپتان پیدا کرتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جب ہندوستان کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے آئی تو ہندوستان کے کپتان سورو گنگولی آسٹریلیا میں بہت اچھا ریکارڈ قائم کرکے آئے تھے اور اس لئے پاکستان میں آکر جیت گئے۔

پاک ہند سیریز میں انضمام الحق بہترین فارم میں تھے جبکہ گنگولی ذاتی طور پر زوال میں آئے ہوئے تھے اس لئے یہ سیریز پاکستان نے جیتی۔

پاکستان کی موجودہ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت عرصے کے بعد پاکستان کی ٹیم میں مقابلہ کرنے والی روح نظر آرہی ہے۔ ان کے خیال میں رانا نوید الحسن، دانش کنیریا اور سلیمان بٹ ٹیم میں قابل قدر اضافہ ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی مضبوطی کا ٹیسٹ تب ہوگا جب انگلینڈ کی ٹیم دورہ کرے گی کیونکہ اس وقت آسٹریلیا کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کا نمبر آتا ہے۔

66تیز کام آئیں گے
عمران خان کہتے ہیں تیز بالر سیریز جتوا سکتے ہیں
66آئی سی سی کی پابندی
شعیب ملک انڈیا کے ٹور پر بولنگ نہیں کرائیں گے
66شعیب کو سزا
شعیب اختر پر پانچ سو امریکی ڈالر جرمانہ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد