عبدالرشید شکور بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی |  |
 |  انضمام الحق کو ورلڈ الیون میں شامل نہ کیے جانے پر پاکستان میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے |
انضمام الحق کو ورلڈ الیون میں شامل نہ کیے جانے کے فیصلے کے خلاف کھیلوں کی متعدد تنظیموں نے جمعرات کو کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین نے آئی سی سی اور عالمی الیون منتخب کرنے والے پینل کے چیرمین سنیل گاوسکر کے خلاف نعرے لگائے۔ کھیلوں کی ان تنظیموں نے ہفتے کے روز نیشنل اسٹیڈیم اور پریس کلب کے باہر دوبارہ مظاہرہ کرنے اور سنیل گاوسکر کا پتلا جلانے کا اعلان کیا ہے۔اس مظاہرے میں کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سراج الاسلام بخاری بھی شریک تھے۔ انضمام الحق کو ورلڈ الیون میں شامل نہ کیے جانے پر پاکستان میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان اور سابق ٹیسٹ کرکٹرز سمیت کرکٹ کے حلقوں نے اس سلیکشن کو ناقابل قبول اور ناقابل فہم قرار دیا ہے۔
|