 |  شعیب اختر جزائر غرب الہند اور بھارت کے دورے میں حصہ نہیں لے سکے تھے |
کرکٹ کی تازہ ترین عالمی رینکنگ کے مطابق پاکستان کے کپتان انضمام الحق بلے بازوں میں چھٹے نمبر ہیں اور گیندبازوں میں شعیب اختر ساتویں نمبر پر ہیں۔ بلے بازوں میں جنوبی افریقہ کے ژاک کالس، جزائر غرب الہند کے برائن لارا اور بھارت کے راہول ڈراوڈ بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔  | گیندبازوں کی عالمی رینکنگ گلین مکگرا: 886 پوائنٹ مرلی دھرن: 862 پوائنٹ شین وارن: 795پوائنٹ چمندا واس: 788 پوائنٹ شان پالک: 787 پوائنٹ مکھایا نتینی: 784 پوائنٹ شعیب اختر: 770 پوائنٹ انیل کمبلے: 766 پوائنٹ اے نیل: 751 پوائنٹ اے فلنٹاف: 750 پوائنٹ | گیندبازوں میں آسٹریلیا کے مکگرا، سری لنکا کے مرلی دھرن اور آسٹریلیا ہی کے شین وارن پہلے دوسرے اور تیرسے نمبر پر ہیں۔ انگلستان کے آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹاف پہلی بار اپنے ملک کے سب سے اچھی رینکنگ والے بالر بن گئے ہیں۔ وہ اس وقت عالمی رینکنگ میں دسویں نمبر پر ہیں۔ بلے بازی میں انگلستان کے مارکس ٹریسکوتھک آٹھویں نمبر پر ہیں۔ جزائر غرب الہند کے برائن لارا جو پہلے عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر بھی رہ چکے ہیں کرکٹ بورڈ کے ساتھ تنازعے کی وجہ سے اپنی ٹیم کے ساتھ سری لنکا کے دورے پر جانے والی ٹیم میں شامل نہیں تھے۔ |