ورلڈ الیون: پاکستان کے نو کھلاڑی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آئی سی سی سپر سیریز کے لیے عالمی الیون کے لیے تیس کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا گیا ہے جن میں نو کھلاڑی پاکستان سے شامل کیے گئے ہیں۔ عالمی الیون آسٹریلیا کی ٹیم سے اکتوبر میں ایک چھ روزہ ٹیسٹ میچ اور تین ایک روزہ میچ کھیلے گی۔ پہلی دفعہ ان میچوں کو سرکاری درجہ دیا گیا ہے۔ ٹیسٹ اور ون ڈے کے لیے دو الگ ٹیمیں منتخب کی گئی ہیں جن میں پاکستان کے نو کھلاڑی شامل ہیں جبکہ بھارت ، انگلینڈ اور سری لنکا سے سات سات کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز سے تین اور اور نیوزی لینڈ سے دو کھلاڑی شامل کیے گیے ہیں۔ عالمی الیون اور آئی سی سی رینکنگ میں اول نمبر پر آسٹریلیا کی ٹیم کے درمیان تین ون ڈے میچ پانچ سات اور نو اکتوبر کو ملبورن میں کھیلے جائیں گے۔ بنگلہ دیش، زمبابوے اور کینیا سے کسی کھلاڑی کو منتخب نہیں کیا گیا ہے۔ عالمی ٹیسٹ الیون کے لیے جن تیس کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں انضمام الحق( پاکستان) یونس خان ( پاکستان) شعیب اختر ( پاکستان) دانش کنریا ( پاکستان) رانا نوید الحسن ( پاکستان) سچن تندولکر ( انڈیا) راہول ڈریوڈ (انڈیا) وریند سہواگ (انڈیا) وی وی ایس لکشمن (انڈیا) عرفان پٹھان (انڈیا) ہربھجن سنگھ (انڈیا) انیل کمبلے (انڈیا) مرلی دھرن ( سری لنکا) چمندا واس ( سری لنکا) کمار سنگاکارا ( سری لنکا) مائیکل وان (انگلینڈ) اینڈریو فلنٹاف (انگلینڈ) سٹیو ہارمیسن (انگلینڈ) اینڈریو سٹریوس (انگلینڈ) شان پولاک (جنوبی افریقہ ) ون ڈے سیریز کے عالمی ٹیم کے تیس کھلاڑی یہ ہیں: انضمام الحق( پاکستان) شعیب اختر ( پاکستان) رانا نوید الحسن ( پاکستان) شاہد آفریدی (پاکستان) |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||