 |  برائن لارا نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں اپنی اٹھائیسویں سنچری سکور کی |
برائن لارا جنوبی افریقہ کے خلاف اچھی کارگردگی دکھانے کی وجہ سے پھر دنیا کے نمبر ون بیٹسمین بن گئے ہیں لیکن ان کی ذاتی کامیابی سے ٹیم کی پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں 176 رنز کی شاندار اننگز کی وجہ برائن لارا نے جنوبی افریقہ کے یاک کیلس اور بھارت کے راہول ڈریوڈ کو پیچھے چھوڑ دیا اور عالمی رینکنگ میں نمبر ون پر آ گئے۔ تیسرے ٹیسٹ میں شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے جنوبی افریقی بولر آندرے نیل پہلے دس بولروں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ برائن لارا کی عالمی رینکنگ میں بہتری سے ان کے ملک کے کھلاڑیوں کو کوئی خوشی نہیں ہوئی ہے اور وہ اپنی ٹیم کی بری کارکردگی پر پریشان ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی عالمی چیمین ٹیم کے دو لازم رکن، مائیکل ہولڈنگ اور جویل گارنر نے کرکٹ ٹیم کے زوال ہر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مائیکل ہولڈنگ نے کہا ہے کہ ہم میں ڈسپلن کا فقدان ہے جو ٹیم میں بھی نظر آتا ہے۔ جویل گارنر نے ویسٹ انڈیز کے کرکٹ بورڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز میں کرکٹ کے زوال کو روکنے میں بری طرح ناکام ہوا ہے۔  | آئی سی سی بیٹنگ رینکنگ آئی سی سی بیٹنگ رینکنگ 1) برائن لارا 2) یاک کیلس 3)راہول ڈریوڈ 4) رکی پونٹنگ 5) وریندر سہواگ6) ڈیمین مارٹن 7) ایڈم گلگرسٹ 8)انضمام الحق 9) یونس خان 10)اینڈریو سٹریوس |
 | آئی سی سی بالنگ رینکنگ آئی سی سی بالنگ رینکنگ 1گلین مکگراتھ مرلی دھرن 3) شان پولاک 4)ماکہایا نتینی 5)شعیب اختر 6)شین وارن 7) انیل کمبلے 8) آندرے نیل 9) جیسن گلسپی 10) سٹیو ہارمیسن |
|