’برائن لارا ہی کپتان رہیں گے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ویسٹ انڈیز کے نئے مینجر بینٹ کنگ نے کہا ہے کہ برائن لارا ہی کو کپتان رہنا چاہیے۔ ویسٹ انڈیز میں برائن لارا کی کپتانی کے بارے شکوک پائے جاتے ہیں اور برطانیہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ہار کے بعد ان کو کپتانی سے ہٹائے جانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا تھا۔ انگلینڈ کے خلاف شکست کے فوراً بعد ہونے والی آئی سی سی چیمپین ٹرافی میں ویسٹ انڈیز کی جیت کی وجہ سے برائن لارا کو کچھ حمایت ملی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے سلیکٹروں نے ابھی یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کا کپتان کون ہو گا۔ بینٹ کنگ نے بی بی سی سپورٹس کوبتایا ہے کہ وہ ان کے مطابق برائن لارا اچھے کپتان ہیں اور وہ ان کے خیال میں ان کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا لارا اچھے کپتان ہیں اور اس سے ابھی ویسٹ انڈیز کی کافی امیدیں ہیں۔ بینٹ کنگ نے کہا کہ ان کے خلاف میں برائن لارا بیسویں صدی کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ایسا کھلاڑی ہے جو اکیسویں صدی میں بھی کھیلے گا۔ ویسٹ انڈیز میں تین ہفتوں کا ایک کرکٹ کیمپ لگایا جائے گا جس کے بعد سیلیکٹرز آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سریز کے لیے ٹیم منتخب کریں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||