جنوبی افریقہ فالو آن پر مجبور | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ویسٹ انڈیز نے گھانا میں جاری پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو مشکل صورتحال سے دوچار کر دیا ہے ۔ جنوبی افریقہ کی تمام ٹیم ویسٹ انڈیز کے 543 رنز کے جواب میں 188 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے فاسٹ بولر ڈی بی پاؤل، ریون گنگ، اور پی ٹی کولنز نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کو دوبارہ بیٹنگ پر مجبور کرنے کے لیے جنوبی افریقہ کو 352 کرنے ہوں گے۔ جنوبی افریقہ میچ کے چھوتھے روز کھانے کے وقفے بغیر کسی نقصان کے چار رنز سکور کیے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان برائن لارا اور کئی دوسرے مشہور کھلاڑی سپانسرشپ تنازعے کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیے گئے ہیں۔شیونارائن چندرپال کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کے نئے کپتان شیونارائن چندرپال نے 203 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ چندرپال کے علاوہ اوپنر ویول ہانڈز نے ڈبل سینچری سکور کی۔ جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر میکائے نیتنی تیس اوروں میں سو کے قریب رنز دینے کے باوجود کوئی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔ جنوبی افریقہ اپنی اننگز کا آغاز تباہ کن انداز میں کیا اور تیس کے سکور پر اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ آؤٹ ہونے والوں میں کپتان سمتھ، کیلس اور ہرشل گبز شامل تھے۔ جنوبی افریقہ کا کوئی کھلاڑی بھی نصف سینچری سکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔ سب سے زیادہ رنز اوپنر ڈی ولیرز اور وکٹ کیپر بیٹسمین نے اکتالیس اکتالیس رنز سکور کیے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||