BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 18 September, 2004, 00:45 GMT 05:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ویسٹ انڈیز بمقابلہ جنوبی افریقہ

News image
’میں سمجھتا ہوں کہ ٹاپ آرڈر میں اب بھی میں بہترین کھلاڑی ہوں‘
برائن لارا اور گریم اسمتھ کی ٹیمیں ہفتے کو اوول کے میدان ایک دوسرے سے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں۔ اسی میچ کی فاتح ٹیم اتوار کو پاکستان اور بھارت کے میچ کی فاتح ٹیم سے آئندہ بدھ کو سیمی فائنل کھیلے گی۔

ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ روایتی حریف نہیں لیکن ایک دوسرے کو زیر کرنے کی کشمکش بہت دلچسپ ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے ٹورنامنٹ میں جو آئی سی سی ناک آؤٹ کے نام سے شروع ہوا تھا جنوبی افریقہ نے جیک کیلس کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی سے ویسٹ انڈیز کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اس شکست نے برائن لارا الیون کو اپنے ہی ملک میں کھیلی گئی سیریز کے تمام پانچوں ٹیسٹ ہرا کر بے بسی کی تصویر بنادیا تھا۔

لیکن جنوبی افریقہ کو وہ لمحہ بھی اچھی طرح یاد ہے جب اپنے ہی ملک میں اسے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔ اس میچ کو برائن لارا نے سنچری سے یادگار بنایا تھا۔

ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ دونوں ٹیموں کی قوت ان کی بیٹنگ میں ہے لیکن مستقل مزاجی کی کمی ہونے کے سبب اہم میچوں میں انہیں خفت سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ جنوبی افریقی ٹیم کے لئے یہ میچ بڑی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ وہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا سے مسلسل دس میچ ہار کر انگلینڈ آئی ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف اس کی جیت کو بڑا کارنامہ نہیں کہا جاسکتا۔

کپتان گریم اسمتھ اپنے اوپنر ہرشل گبز کے فارم میں نہ ہونے سے سخت پریشان ہیں جو23 میچوں میں صرف ایک نصف سنچری سکور کرسکے ہیں۔

پانچ سال قبل ورلڈ کپ کے ہیرو اور ولن لانس کلوسنر بھی کوئی رنگ نہیں دکھا پارہے ہیں۔ ہمیشہ کی طرح جیک کیلس ہی جنوبی افریقہ کی امیدوں کا مرکز ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے پاس گیل، ہائنڈز چندرپال، سروان اور لارا جیسے بلے باز ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹیسٹ کے مقابلے میں اسوقت ون ڈے میں بہتر کارکردگی دکھارہی ہے ۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد