ویسٹ انڈیز کی ڈبل سنچریاں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ویسٹ انڈیز کے نئے کپتان شیونارائن چندرپال نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن اپنے کرئیر کی سب سے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 203 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز نے 543 رنز پر اننگز ڈکلیر کر دی۔ چندر پال سے قبل ویول ہنڈس نے 213 رنز بنائے۔ ہنڈس اور چندرپال نے چوتھی وکٹ کی پاٹنرشپ کے دوران 284 رنز کا اضافہ کیا۔ سنیچر کی صبح صرف ایک گھنٹے کا کھیل ہوا اور زیادہ وقت بارش کے بعد میدان کو صاف کرنے میں گزر گیا۔ ویسٹ انڈیز نے گزشتہ روز کے 347 پر تین آؤٹ پر اپنے کھیل کا آغاز کیا۔ ہنڈس نے اپنی اننگز میں دو چھکے اور 34 چوکوں کی مدد سے 200 رنز مکمل کیے۔ لنچ کے بعد وہ کیچ آؤٹ ہوگئے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||