BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 06 March, 2005, 04:49 GMT 09:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لارا شاید پاکستان نہ آئیں
برائن لارا
تنازعے کے حل کے لیے کھلاڑیوں اور کرکٹ بورڈ کے پاس زیادہ وقت نہیں
برائن لارا اور ویسٹ انڈیز کے چھ دیگر کھلاڑی سپانسرشپ کے تنازعے کی وجہ سے شاید پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف نہ کھیل سکیں۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے صدر ٹیڈی گرفتھ نے ویسٹ انڈیز کے ان سات کھلاڑیوں کو معاہدے پر دستخط کے لیے گیارہ مارچ تک کا وقت دیا ہے۔

ان کھلاڑیوں میں لارا کے علاوہ رام نریش ساروان، کرس گیل، فیڈیل ایڈورڈز، ڈوائن براوو، ڈوائن سمتھ، اور روی رامپال شامل ہیں۔

ان کھلاڑیوں کے کیبل اینڈ وائرلیس کمپنی سے سپانسرشپ معاہدے ہیں۔ یہ معاہدے کرکٹ بورڈ کے اپنے سپانسر ڈیجی سیل کے ساتھ معاہدے سے متصادم ہیں۔

کھلاڑیوں اور کرکٹ بورڈ کے پاس اس تنازعے کو نمٹانے کے لیے زیادہ وقت نہیں ہے کیونکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم پچیس مارچ کو ویسٹ انڈیز پہنچ رہی ہے۔

کرکٹ بورڈ کے سبراہ کا کہنا ہے کہ بورڈ چند کھلاڑیوں کے ذاتی معاہدوں کی خاطر پورے ڈھانچے کو مشکل میں نہیں ڈال سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کے معاہدوں کا صرف انہیں کو فائدہ پہنچے گا اور کریبین کرکٹ کو اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا ڈیجی سیل سے ساڑھے دس ملین پاؤنڈ کا معاہدہ ہوا ہے جو کہ بورڈ کی تاریخ میں سب سے بڑا معاہدہ ہے۔

بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد