لارا پر نظر رکھیں گے: انگلینڈ کوچ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ کی ٹیم آئی سی سی چیمیئنز ٹرافی کے فائنل میں جو ہفتے کو اوول میں کھیلا جا رہا ہے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے کپتان لارا پر گہری نظر رکھے گی۔ انگلینڈ کے کوچ ڈنکن فلیچر کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران انگلینڈ کے بالروں کو چھوٹے چھوٹے وقفوں کے ساتھ اپنی حکمتِ عملی بدلنی ہوگی۔ انہوں نے کہا: ’ہم یہ نہیں کہتے کہ ہم لارا کو باؤنسر ماریں گے۔ ہمیں ذہانت کے ساتھ بالنگ کرنی ہوگی۔‘ لارا کو پہلے بھی گیند لگی ہے لیکن وہ کوئی زیادہ متاثر نہیں ہوئے۔ لارا کو پاکستان کے خلاف میچ میں اس وقت بیٹنگ چھوڑ کر پولین میں واپس جانا پڑا تھا جب شیعب اختر کا ایک تیز باؤنسر ان کے چہرے پر لگا تھا۔ یہ چوٹ اتنی زیادہ تھی کہ لارا کو جو زمین پر گر گئے تھے، اٹھنے کے لیے کئی منٹ لگے اور اس کے بعد وہ کھیل جاری نہ رکھ سکے۔ تاہم جمعرات کو لار نے ٹریننگ کی اور کوچ کا کہنا تھا کہ فائنل میں لارا کی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ میچ سے پہلے کیا جائے گا۔ لارا کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ جمعہ کو بھی مشقی کیمپ میں شریک ہوں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||