بھارت میں مجھ پرگولی چلی: فلنٹاف | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ کے مشہور کھلاڑی اینڈریو فلنٹاف نے انکشاف کیا ہے کہ دورہ بھارت کے دوران ان پر گولی چلائی گئی تھی۔ اینڈریو فلنٹاف نے اپنی سوانح عمری میں انکشاف کیا ہے کہ انگلینڈ کے 2002 کے دورہ بھارت کے دوران ایک ون ڈے میچ کے دوران ان پر گولی چلائی گئی تھی لیکن ٹیم انتظامیہ نے اس واقعہ کو دبا دیا تھا۔ بھارت کرکٹ بورڈ نے اینڈریو فلنٹاف کے دعوی کو مسترد کر دیا ہے اور کہا اگر ایسا ہوا تھا تو اینڈریو فلنٹاف اس وقت خاموش کیوں رہے تھےاور اب اس کا ذکر کیوں کر رہے ہیں۔ اینڈریو فلنٹاف نے کہا اب ان کو خیال آتا ہے کہ اس واقعہ پر ان کو سٹینڈ لینا چاہیے تھا کیونکہ وہ بھارت میں کرکٹ کھیلنے گئے تھے نہ کہ گولیاں کھانے۔ اینڈریو فلنٹاف کے مطابق یہ واقعہ دہلی میں ہونے والے ایک روزہ میچ کے دوران پیش آیا تھا۔ اس میچ میں اینڈریو فلنٹاف نے انتالیس گیندوں باون رنز سکور کیے تھے اور انگلینڈ یہ میچ دو رنز سے جیت گیا تھا۔ اینڈریو فلنٹاف نے کہا کہ میں نے محسوس کیا کہ مجھے کندھے پر کوئی چیز لگی اور جب میں نے مڑ کر دیکھا تو زمین پر چھرے گرے ہوئے تھے۔ اینڈریو فلنٹاف نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں کرکٹ کھیلتے ہوئے پلاسٹک بوتل لگنا تو معمول کی بات ہے لیکن لیکن گولی لگنا کوئی عام بات نہیں ہے۔ دہلی کرکٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر سی کے کھنہ نے اینڈریو فلنٹاف کے دعوے کو ’لغو‘ قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔ سی کے کھنہ نے کہا کہ کسی کھلاڑی نے اس طرح کے واقعہ کی کوئی رپورٹ نہیں کی گئی ‘۔ دہلی پولیس نے اینڈریو فلنٹاف کے دعوے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے تین سال کے بعد اس کا ذکر کیا جا رہا ہے اور اگر اس طرح کا کوئی واقعہ ہوا تھا تو اس کی رپورٹ کی جانی چاہیے تھی۔ دہلی پولیس نے کہا کہ اب وہ اس واقعہ کی تحقیق نہیں کر سکتی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||