BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 04 October, 2005, 07:02 GMT 12:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پیٹرسن کو روکنا چاہیے تھا: پولاک
کیون پیٹرسن اور شان پولاک
میں چاہوں گا کہ پیٹرسن میری ٹیم میں شامل ہوں نہ کہ میرے مخالف: شان پولاک
جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شان پولاک نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے ملک سے آئندہ کوئی نوجوان کھلاڑی کسی دوسرے ملک کی ٹیم میں شامل نہیں ہوگا جیسا کہ کیون پیٹرسن نے کیا۔

پولاک نے کہا کہ ہر فرد کو ذاتی فیصلے کرنے کا اختیار ہے لیکن ان کے لیے یہ بات تشویشناک ہے کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ اچھے نوجوان کھلاڑی ملک چھوڑنا شروع کر دیں۔

پولاک اور پیٹرسن جمعرات کو آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے میچ میں ورلڈ الیون کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

اس سے پہلے وہ جنوبی افریقہ میں ایک کلب کی طرف سے اکٹھے کھیل چکے ہیں۔ کیون پیٹرسن جنوبی افریقہ میں نسل پرستی کی بنیاد پر رائج کوٹہ سسٹم سے مایوس ہو کر برطانیہ چلے آئے تھے۔

پیٹرسن نے انگلینڈ میں نوٹنگہم شائر کاؤنٹی کی طرف سے کھیلنا شروع کیا اور برطانوی شہریت کے تقاضے پورے ہونے کے بعد انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہو گئے۔

پیٹرسن نے اپنے بین الاقوامی کیریر کا آغاز جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ میچوں سے کیا۔

پولاک نے کہا کہ پیٹرسن جنوبی افریقہ میں کلب کی طرف سے کھیلتے ہوئے کافی نیچے بیٹنگ کرتے تھے اور کسی حد تک اچھی آف سپن بالنگ کر لیتے تھے۔

پولاک نے کہا کہ انہوں نے پیٹرسن کو انگلینڈ جانے سے روکنا چاہا اور کرکٹ بورڈ کے سربراہ سے ملاقات کی کوشش بھی۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرسن ٹیم میں اپنی جگہ کی ضمانت چاہتے تھے لیکن کرکٹ بورڈ ایسا نہیں کرسکتا تھا۔

پولاک نے کہا کہ اگر انہیں پیٹرسن کے معیار کے بارے میں معلوم ہوتا تو وہ انہیں روکنے کی ہر ممکن کوشش کرتے۔

پولاک پیٹرسن سے ناراض نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرسن نے سخت محنت اور کارکردگی سے اپنا فیصلہ درست ثابت کیا ہے۔

’میں چاہوں گا کہ پیٹرسن میری ٹیم میں شامل ہوں نہ کہ میرے مخالف‘۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد