BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 20 June, 2005, 17:35 GMT 22:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹیسٹ میں دیکھیں گے: پونٹنگ
کیون پیٹرسن اور رکی پونٹنگ
پیٹرسن نے آسٹریلیا کے خلاف 65 گیندوں پر 91 رنز بنائے
آسٹریلیا کے کپتان رکی پونٹنگ نے انگلینڈ کے ہیرو کیون پیٹرسن کو خبردار کیا ہے کہ ٹیسٹ میچوں میں ان کے لیے اس طرح کی کارکردگی دکھانا مشکل ہو گی جیسی کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میں دکھا چکے ہیں۔

پیٹرسن نے اتوار کے روز نیٹ ویسٹ سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلتے ہوئے 65 گیندوں پر 91 رنز بنا کر انگلینڈ کو فتح دلوائی تھی۔

اب ایک روزہ میچوں میں پیٹرسن کی اوسط 162.25 ہو گئی ہے۔

پونٹنگ نے کہا کہ ’مجھے یقین ہے کہ ان کی تکنیک کھیل کے طویل دورانیے (ٹیسٹ میچ) میں مختلف طریقے سے پرکھی جائے گی‘۔

پونٹنگ نے، جن کی ٹیم کے لیے گزشتہ ہفتہ ایک برا ہفتہ تھا، پیٹرسن کی تعریف سے بھی گریز نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’وہ یقیناً گیند کو اچھی شاٹ لگاتے ہیں۔ وہ ایک لمبے اور مظبوط کھلاڑی ہیں اور اچھے طریقے سے فیلڈ کرتے ہیں‘۔

آسٹریلیا کے سپنر شین وارن جو کہ پیٹرسن کے کلب ہیپمشائر کے کپتان بھی ہیں، نوجوان برطانوی کرکٹر کو ’فینومینل‘ کہتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ’جب وہ شاٹ لگانا شروع ہو جائیں تو پھر یہ اہم نہیں رہتا کہ بولر کون ہے۔ سپن، تیز، شارٹ اور فل ہر قسم کے بال کے لیے ان کے پاس شارٹس ہیں۔ وہ آپ کو ضرب پہنچا سکتا ہے اور انہیں بال کرنا آسان نہیں ہے، جو آسٹریلوی بولروں کو پہلی مرتبہ معلوم ہوا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ وہ شاید بال کو دنیا میں سب سے زور سے شاٹ لگانے والوں میں شامل ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد