اینڈریوسمنڈزمیچ سے باہر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسڑیلوی آل راؤنڈراینڈریوسمنڈز کوقواعد کی خلاف ورزی اور جمعہ کی رات بغیر اجازت دیر تک ہوٹل سے باہر رہنے کی پاداش میں انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی میچ کےلیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیاہے۔ ِسمنڈز کو ہفتے کو ہونے والے میچ میں بنگلہ دیش کےخلاف بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیاتھا۔ انہیں نظم و ضبط کی خلاف روزی کی بناء پر دو میچوں کی فیس کے برابر جرمانہ بھی ادا کر نا ہوگا۔ ایک خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہفتے کی صبح انہوں نے شراب پی۔ ٹاس کے وقت ٹیم کے کپتان رکی پونٹنگ نے ان کے زکام میں مبتلا ہونے کوان آسڑیلوی ایسوسی ایٹڈ پریس کا کہناہے کہ ِسمنڈز اور ٹیم کے سات دیگرساتھیوں نےجمعہ کی رات آل راؤنڈر شین واٹسن کی چوبیسویں سالگرہ کے سلسلے میں کارڈف کے ایک ریسٹورنٹ میں رات کا کھانا کھایا۔ ٹیم کے ممبران کےجانے کے بعد بھی ِسمنڈز اس ریسٹورنٹ میں کافی دیر موجود رہے تھے۔ صبح وارم اپ سیشن کے دروان ان کےساتھی ان کی سانسوں سے شراب کی بو بخوبی محسوس کر سکتے تھے۔ برمنگھم میں پیدا ہونے والے ِسمنڈز کینٹ اور گلوسٹرشائر کے لیے بھی کھیل چکے ہیں۔انہیں ایک روزہ میچوں کا ماہرمانا جاتا ہے۔ انہیں اس مرتبہ ایشیز سیریز کے سلسلے میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچوں کے لیے آسڑیلوی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||