BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 18 June, 2005, 15:09 GMT 20:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بنگلہ دیش کی تاریخی فتح
بنگلہ دیش
بنگلہ دیش نے ورلڈ چمپیئن آسٹریلیا کو ون ڈے میچ میں ہرا دیا ہے۔
بنگلہ دیش نے انگلینڈ میں ہونے والے نیٹ ویسٹ سہ فریقی ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔

بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کی طرف سے 250 رنز کا ٹارگٹ انچاس اعشاریہ دو اورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

بنگلہ دیش کی جیت میں محمد اشرفل کا بہت حصہ تھا جنہوں نے شاندار سینچری سکور کی۔ محمد اشرفل کو مین آف دی میچ کا ایورڈ دیا گیا۔

بنگلہ دیش نے اپنی اننگز کا آغاز بہت محتاط انداز میں کیا۔ پہلے دس آوروں میں بیس رنز سکور کرنے کے بعد پہلی وکٹ اس وقت گنوائی جب اوپنر نفیس اقبال جیسن گلسپی کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

محمد اشرفل نے کپتان حبیب البشر کے ساتھ مل کر اپنی ٹیم کی پوزیشن بہتر بنائی اور سو سے زیادہ رنز کی شراکت کی۔

محمد اشرفل اور حبیب البشر کے آؤٹ ہونے کے آفتاب احمد اور محمد رفیق نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

اس سے پہلے بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو آسانی سے رنز سکور نہیں کرنے دیے اور نو رنز کے سکور پر ایڈم گللگرسٹ اور کپتان رکی پونٹنگ کو آؤٹ کر دیا تھا۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا لیکن اس کو جلد ہی نقصان اٹھانا پڑا۔ ایڈم گللگرسٹ بغیر کوئی رنز بنائے فاسٹ بولر مشرفی مرتضیٰ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

کپتان رکی پونٹنگ بھی ایک رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے لیکن بعد میں آسٹریلیا کی ٹیم سنبھل گئی اور ڈیمین مارٹن کی ستہتر رنز کی شاندار اننگز کی وجہ سے دو انچاس رنز سکور کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

ڈیمئین مارٹن نے مائیکل کلارک کے ساتھ مل کر ایک سو آٹھ رنز کی شراکت کی اور آسٹریلیا کی ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔ بنگلہ دیش میڈیم فاسٹ بولر تپاش بیسیا سب سے کامیاب بولر رہے اور انہوں نے انہتر رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر بریٹ لی کندھے میں تکلیف کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیے گئے۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے آل راؤنڈر اینڈریو سائمن کوٹیم میں شامل نہیں کیا۔

اینڈریو سائمن کے بارے میں پہلے کہا گیا کہ وہ فلو کی وجہ سے میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے لیکن پتہ چلا کہ ٹیم کے ڈسلپن کی خلاف ورزی کی وجہ سے ان کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

آسٹریلیا کی ٹیم:رکی پونٹنگ (کپتان) ایڈم گلگرسٹ، متھیو ہیڈن، ڈیمین مارٹن، ایم جے کلارک، ایس ایم حسی، جی بی ہاگ، جے این گلسپی، کاسپروچ اور گلین میگرا

بنگلہ دیش: حبیب البشر(کپتان) جاوید عمر، نفیس اقبال، محمد اشرفل، تشر عمران، آفتاب احمد، خالد مشہود، محمد رفیق، مشرفی مرتضیٰ اور تپاش حسین۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد