BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 07 November, 2003, 07:17 GMT 12:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا
اینڈریو فلنٹاف
آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹاف نے بیٹنگ اور بالنگ دونوں شعبوں میں خوب جوہر دکھائے

انگلینڈ کی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ایک روزہ کرکٹ میچ سات وکٹوں سے جیت لیا ہے۔

بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم پہلے کھیلتے ہوئےایک سو تینتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

انگلینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ اسکور صرف پچیس اعشاریہ تین اووروں میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

انگلینڈ کی طرف سے بنگلہ دیش کے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے والے آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹاف نے باون گیندوں پر ناقابل شکست پچپن رنز بنائے۔

اپنی شاندار اننگز میں انہوں نے جوچوکے اور دو چھکے لگائے۔ انگلینڈ کی طرف سے ناٹ آؤٹ رہنے والے دوسرے کھلاڑی کولن ووڈ نے چھتیس رنز بنائے۔

انگلینڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں سے اوپنر ٹریسکوتھک نے اٹھائیس، سولنکی نے دس جبکہ کپتان مائیکل وون نے نو رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی طرف سے مشفق الرحمٰن نے دو جبکہ منجورالاسلام نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے بنگلہ دیش نے اپنی اننگز میں ایک سو تینتالیس رنز بنائے تھے۔

بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ صرف سولہ کے اسکور پر گر گئی جب نفیس اقبال نورنز بنا کر اینڈرسن کی گیند پر ٹریسکوتھک کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

دوسری وکٹ کی شراکت میں اوپنر حنان سرکار اور حبیب البشر نے چونتیس رنز کا اضافہ کیا لیکن پچاس کے مجموعی اسکور پر حبیب البشر آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹاف کی گیند پر وکٹ کیپر ریڈ کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔

بنگلہ دیش کے مڈل آرڈر بیٹسمین راجن صالح بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور پینسٹھ کے مجموعی اسکور پر دو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

پینسٹھ کے مجموعی اسکور پر بنگلہ دیش کی تین مزید وکٹیں گریں جب حنان سرکار تیس رنز اور کپتال خالد محمود اور الوک کپالی بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہو گئے۔

بنگلہ دیش کے اسکور میں ابھی ایک رنز کا اضافہ ہوا تھا کہ مشفق الرحمٰن بھی بغیر کوئی رنز بنائے پیویلین کو لوٹ گئے۔

منجور الاسلام رانا اور خالد مشہود نے بنگلہ دیش کے مجموعی اسکور میں چونتیس رنز کا اضافہ کیا لیکن سو رنز کے مجموعی اسکور پر خالد مشہود تیرہ رنز بنا کر کلارک کی گیند پر انگلینڈ کے کپتان مائیکل وون کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

منجورالاسلام رانا اٹھارہ رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ تپاش بیسیہ بنگلہ دیش کی طرف سے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے۔ وہ چودہ رنز بنا کر فلنٹاف کی گیند پر انہیں کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

انگلینڈ کی طرف سے فلنٹاف نے چار جبکہ سپنر ایشلے جائلز نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد