بھارت بنگلہ دیش سے ہار گیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے بھارت کو 15 رن سے شکست دے کر شائقین کو حیران کر دیا۔ بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوور میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 229 رن بنائے تھے اور یوں بھارتی ٹیم کو یہ میچ جیتنے کے لیے مقررہ اوور میں 230 رن کا ہدف ملا تھا۔ بھارت کی ٹیم اڑتالیسویں اوور میں 214 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی اور تین میچوں کی سیریز 1۔1 سے برابر ہو گئی۔ بھارت کی طرف سے سب سے زیادہ رن سری دھرن سری رام نے بنائے۔ وہ ستاون رن بنا کر محمد رفیق کی گیند پر خالد مشود کے ہاتھوں سٹمپ آؤٹ ہو گئے۔ محمد کیف بھارت کے دوسرے سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی تھے۔ وہ انچاس رن بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے مشرفے مرتضیٰ، تپُش بیسیا، خالد محمود اور محمد رفیق نے دو دو وکٹ حاصل کیے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے زیادہ رن آفتاب احمد نے بنائے۔ انہوں نے سڑسٹھ رنن بنائے اور وہ مرلی کارتِک کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||