BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 17 December, 2004, 16:15 GMT 21:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈیا کی پوزیشن مضبوط
گوتم گمبھیر جنہوں نے اپنی پہلی ٹیسٹ سینچری بنائی ہے۔
گوتم گمبھیر جنہوں نے اپنی پہلی ٹیسٹ سینچری بنائی ہے۔
گوتم گمبھیر اور ڈراوڈ کے ہاتھوں بنگلہ دیشی باؤلروں کی زبردست پٹائی کے بعد انڈیا نے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن صرف دو کھلاڑویوں کے نقصان پر 334 رنز بنا ئے۔

چٹاگانگ ٹیسٹ کے پہلے دن گوتم گبھیر نے 139 رنز بنائے جبکہ ڈراوڈ 145 کے سکور پر کھیل رہے ہیں۔

بنگلہ دیش کی ناتجربہ کار بالنگ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں بلے بازوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 68 اوورز میں 259 رنز بنائے۔

سچن تندولکر، جنہوں نے پہلے ٹیسٹ میں دو سینچریاں بنائی تھیں، 36 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ یقیناً اس اننگز میں ان کی نظر ایک اور سینچری پر ہے تاکہ وہ 35ٹیسٹ سینچریوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر سکیں۔

یاد رہےانڈیا اس سیریز کا پہلا میچ جیت چکا ہے اور یہ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ ہے۔

چٹاگانگ کے ایم اے عزیز سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

سہواگ نے نظم الحسین کی پہلی ٹیسٹ بال پر چوکا لگا کر انہیں ٹیسٹ کی دنیا میں خوش آمدید کہا۔ لیکن اس سے پہلے کہ سہواگ جم کر کھیل سکتے وہ مشرف مرتضےٰ کی گیند پر سلپ میں کیچ ہو گئے۔

کھیل کا آغاز بنگلہ دیش کے لیے حوصلہ افزا تھا کیونکہ انہوں نے چودہ کے اسکور پر پہلا انڈین کھلاڑی واپس پولین میں بھیج دیا تھا لیکن اس کے بعد گمبھیر اور ڈراوڈ کی زبردست بیٹنگ کے سامنے بنگلہ دیشی بالروں کی ناتجرباکاری کھل کر سامنے آگئی۔

بنگلہ دیش نے ڈراوڈ اور گمبھیر کی شراکت سے چھٹکارا دن کے کھیل کے اختتام کے قریب حاصل کیا جب گمبھیر ایک پُل شارٹ کھیلتے ہوئے حسین کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔

بنگلہ دیش نے اس میچ کے لیے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں اور آفتاب احمد، طلحہ زبیراور حسین کو کھیلنے کا موقع دیا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد