BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 13 December, 2004, 11:06 GMT 16:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ریکارڈ توڑ ٹیسٹ میچ

کمبلے
کمبلے بھارت کے سب سے زیادہ وِکٹیں لینے والے کھلاڑی بن گئے
ہندوستان نے میز بان بنگلہ دیش کی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 140 رنز سے شکست دیدی ہے۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ہندوستان کو ایک صفر سے سبقت حاصل ہوگئی ہے۔ بائیں بازو کے گیند باز عرفان پٹھان نے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گيارہ وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں مین آف دی میچ کا اعزاز ملا۔

ٹیسٹ کرکٹ کا درجہ حاصل کرنے کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم کا یہ تینتیسواں میچ تھا۔ اور ڈھاکہ کے اس ٹیسٹ میں اسکی یہ تیسویں شکست ہے۔ وہ انیس بار ایک اننگز سے ہار چکے ہیں۔

پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کی ٹیم 184 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی۔ جواب میں ہندوستان نے 526 رنز اسکور کیے لیکن دوسری باری میں بنگلہ دیش کی ٹیم صرف 202 رن ہی بنا سکی۔

بائيں بازو کے ہندوستانی گيند باز عرفان پٹھان نے اپنے کیریئر کی بہترین گیند بازی کرتے ہے ہوئے میچ میں گيارہ وکٹیں لیں۔ انہوں نے پہلی اننگز میں پانچ اور اور دوسری میں چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

عرفان پٹھان دس وکٹیں لینے والے ہندوستان کے سب سے کم عمر کے کھلاڑی بن گۓ ہیں۔

ڈھاکہ میں کھیلا گیا یہ ٹیسٹ میچ ہندوستانی کھلاڑیوں کی طرف سے بنائے گئے ریکارڈوں کی وجہ سے یاد کیا جائے گا۔

اسی میچ میں سچن تندولکر نے اپنے کیریئر کی 34 ویں سنچری بنائی اور سنیل گواسکر کے ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ سینچری بنانے کے ریکارڈ کو برابر کیا۔

سچن کی یہ چوتھی ڈبل سینچری تھی جس میں انہوں نے 248 رنز اسکور کیۓ۔ تندولکر ٹیسٹ کھیلنے والی تمام ٹیموں کے خلاف سینچری بنانے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی ہیں۔ اس سے قبل یہ کارنامہ جنوبی افریقہ کے گيری کرسٹن اور آسٹریلیا کے اسٹیو وا انجام دے چکے ہیں۔

اسپنر انیل کمبلے نے بھی اس میچ میں ایک نیا کارنامہ انجام دیا ہے۔ کمبلے 435 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بن گۓ ہیں۔ انہوں نے کپل دیو کا سب سے زیادہ 434 وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑا ہے۔

تیزگیند باز ظہیر خان نے گیارہویں بلے باز کے چیثیت سے 75 رنز اسکور کیۓ۔ ظہیر خان کی بلے باز کی حیثیت سے جہاں یہ سب سے اچھی کار کردگي ہے وہیں دنیا کے وہ پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے گیارہویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوۓ اتنے رنز اسکور کیۓ ہوں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد