آسٹریلیا بنگلہ دیش جائے گا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ اس کی ٹیم 2006 میں بنگلہ دیش کا پہلا دورہ کر ے گی۔ آسٹریلیا کا بنگلہ دیش کو 2000 میں ٹیسٹ کھیلنے کا درجہ حاصل ہونے کے بعد پہلا دورہ ہے۔ اس سے پہلے بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کا ایک دورہ کیا تھا جس میں اس کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بنگلہ دیش کو ٹیسٹ کا درجہ ملنے پر تنقید کی جا رہی ہے اور کئی مبصرین خیال ہے کہ بنگلہ دیش کو ٹسیٹ کھیلنے کا درجہ ابھی نہیں ملنا چاہیے تھا۔ بنگلہ دیش، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے سہ فریقی ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہا ہے جس میں اس کا مقابلہ اسی مہینے آسٹریلیا سے بھی ہوگا۔ آسٹریلیا کو دنیا کی نمبر ون ٹیم تصور کیا جاتا ہے جبکہ بنگلہ دیش کو سب سے کمزرو ٹیم سمجھا جاتا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||