بھارتی کرکٹرز کو دھمکی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلہ دیشی شدت پسندوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر ہندوستانی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے دورے پر آئی تو کھلاڑیوں کو ہلاک کر دیا جائےگا۔ پہلے سے طےشدہ پروگرام کے مطابق بھارت کی کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچ کھیلنے کے لیے آئندہ منگل کو بنگلہ دیش پہنچنے والی ہے۔ ڈھاکہ میں ہندوستان کے سفیر وینا سکری نے بی بی سی کو بتایا کہ حرکت الجہاد نامی تنظیم کی جانب سے ایک فیکس موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر ہندوستانی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے دورے پر آئی تو انہیں جان سے مار دیا جائےگا۔ ڈھاکہ میں ہندوستانی افسر سے منسوب ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ مذ کورہ خط میں درج ہے کہ گجرات میں فرقہ وارانہ فسادات میں مسلمانوں کی ہلاکتوں کا بدلہ لینے کے لیے ہندوستانی کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ویناسکری نےبتایا کہ انہوں نے بنگلہ دیش اور ہندوستان میں داخلی امور کے حکام کو اس پورے معاملے کی اطلاع دیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں وزارت داخلہ نے کھلاڑیوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کا یقین دلایا ہے۔ ادھر نئی دہلی میں حکام نے کہا ہے کہ حفاظتی بندوبست کا جائزہ لینے کے لیے ایک ٹیم بنگلہ دیش بھیجی جائے گی اور تبھی ٹیم کو روانہ کرنے کا فیصلہ کیا جائےگا۔ نئی دہلی میں بنگلہ دیش کے ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مبینہ اسلامی شدت پسندوں کی جانب سے ملنے والا خط جعلی ہے۔ ہائی کمیشن کے ترجمان انوارالحق نے بی بی سی کو بتایا کہ ہندوستانی کرکٹرز کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||