BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 07 December, 2004, 16:08 GMT 21:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارتی ٹیم کو دورے کی اجازت
 کرکٹ ٹیم
بھارتی ٹیم بدھ کو ڈھاکہ روانہ ہوگی
بھارت کی وزارت خارجہ نے سیکیورٹی کے انتطامات کا جائزہ لینے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش کے دورے کی اجازت دے دی ہے۔

بھارتی ٹیم کو قتل کی دھمکیوں کے بعد بنگلہ دیش کا دورہ ملتوی کر دیا گیا تھا جس کے بعد بھارت کے ایک پانچ رکنی سیکیورٹی وفد نے حفاظتی انتطامات کا جائزہ لینے کے لیے بنگلہ دیش کا دورہ کیا۔ وفد نے ڈھاکہ میں میچ کی اجازت دے دی تا ہم چٹاگانگ کے بارے میں فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نیوتیج سرنا نے کہا کہ ’ہمارے حکام نے حفاظتی انتظامات سخت کرنے کے لیے کئی تجاویز پیش کیں جو بنگلہ دیش نے قبول کر لی ہیں‘۔ بھارتی ٹیم بدھ کے روز بنگلہ دیش روانہ ہوگی۔

دورے کے دوران ٹیم تین ایک روزہ میچ کھیلے گی جس کے بعد تئیس دسمبر سے ٹیسٹ کھیلے گی۔ پہلا ٹیسٹ چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم نے کئی مرتبہ بنگلہ دیش کا دورہ کیا ہے۔ ان کا آخری دورہ سن دو ہزار تین میں سہ ملکی ٹورنامنٹ کے لیے تھا جس میں جنوبی افریقہ بھی شامل تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد