BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 29 July, 2004, 08:45 GMT 13:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان میچ جیت گیا

شعیب ملک
شعیب ملک نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا
پاکستان نے ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کو6 وکٹوں سے شکست دیدی لیکن یہ جیت اس لیے بے معنی رہی کہ اس کے لیے یہ ٹورنامنٹ ختم ہوگیا اور اتوار کو کھیلے جانے والے فائنل میں بھارت اور سری لنکا مدمقابل ہونگے۔

بنگلہ دیش کی بیٹنگ ایک بار پھر ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پاکستانی بولرز نے صرف166 رنز پر اس کی بساط لپیٹ دی۔ بین الاقوامی کرکٹ میں بنگلہ دیشی بیٹسمینوں کی جانب سے اسطرح کی مایوس کن کارکردگی کوئی نہیں بات نہیں یہ نظارے اکثر دیکھنے کو ملتے رہتے ہیں۔ پاکستان نے مطلوبہ اسکور 4 وکٹوں کے نقصان پر 41 اوورز میں پورا کرلیا جس میں شعیب ملک کے48 رنز نمایاں تھے۔ اس ٹورنامنٹ میں اس نوجوان آل راؤنڈر نے9 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ دوسنچریوں کی مدد سے316 رنز بنائے۔

میچ میں کسی قسم کا پریشر نہ ہونے کے باوجود یوسف یوحنا بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور39 رنز بناکر آسان کیچ تھماگئے۔ انہوں نے بنگلہ دیش اور بھارت کے خلاف پچھلے میچوں میں29 اور 29 ہی بنائے تھے جبکہ سری لنکا کے خلاف وہ کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوگئے تھے۔

عمران نذیر نے بھی ایک بار پھر مایوس کیا وہ صرف27 رنز اسکور کرسکے۔ عمران فرحت کے ان فٹ ہونے کے بعد انہیں خود کو منوانے کا اچھا موقع ملا تھا لیکن وہ اس سے قطعاً فائدہ نہ اٹھاسکے۔

بنگلہ دیش کے خلاف پچھلے میچ میں سنچری بنانے والے یاسرحمید محض11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اسطرح ایک معمولی ہدف تک پہنچنے کے لیے پاکستان ٹیم نے وکٹیں گنوادیں۔

ٹاس بنگلہ دیشی کپتان حبیب البشر نے جیتااور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن سترہویں اوور تک اس کی چھ وکٹیں صرف75 رنز پرگرچکی تھیں۔ محمد سمیع نے پہلے ہی اوور میں اشرفل کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کردیا لیکن اپنے دوسرے اوور میں محمد سمیع کی حالت بہت بری رہی اور انہوں نے اپنا یہ اوور سترہ گیندوں میں مکمل کیا جس میں سات وائیڈ اور چار نوبال سمیت بائیس رنز دیئے۔ یہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کا سب سے طویل اوور تھا اس سے قبل2000ء میں نیروبی میں بنگلہ دیش کے حسیب الحسین نے انگلینڈ کے خلاف 14گیندوں کا اوور کرایا تھا۔ بنگلہ دیش کی بیٹنگ کو بکھیرنے والے طویل قامت شبیراحمد تھے جنہوں نے سات اوورز پر مشتمل پہلے اسپیل میں ہی سولہ رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کرڈالی تھیں۔
شعیب اختر نے اپنی موجودگی کا احساس دو وکٹوں کے ساتھ دلایا محمد سمیع اور عبدالرزاق نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شعیب ملک نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا
بنگلہ دیش کی طرف سے وکٹ کیپر خالد مشہود نے ایک اینڈ سنبھالتے ہوئے نصف سنچری پانچ چوکوں کی مدد سے مکمل کی سری لنکا کے خلاف گزشتہ میچ میں وہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے بنگلہ دیشی بیٹسمین بھی بنے تھے۔اوپنر راجن صالح نے23 رنز بنائے اشرفل فیصل حسین اور منجورالاسلام رانا کوئی رن نہ بنائے۔
بنگلہ دیشی ٹیم 94 میں سے صرف5 ون ڈے انٹرنیشنل میچ جیت سکی ہے جبکہ30 میں سے 27 ٹیسٹ میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرناپڑا ہے اور وہ بدستور پہلی جیت کی منتظر ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد