BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 27 July, 2004, 18:33 GMT 23:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان باہر، بھارت فائنل میں

بھارتی کھلاڑی
اتوار کو فائنل میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا
جارحانہ انداز سے بیٹنگ کے لیے مشہور جے سوریا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں18ویں سنچری سکور کرنے کے باوجود سری لنکا کو ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف جیت سے ہمکنار نہ کرسکے اور بیچ منجدھار میں چھوڑ گئے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔

اس طرح پاکستان ٹیم ایشیا کپ سے باہر ہوگئی ہے اور اب اتوار کو ہونے والے فائنل میں ایک بار پھر بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔


بھارت کی جیت کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کی حیثیت بھی رسمی رہ گئی ہے اور اس میچ میں جیت بھی پاکستان کو فائنل تک پہنچانے سے قاصر رہے گی۔

سنتھ جے سوریا کی 130 رنز کی اننگز نے272 رنز کے ہدف کو سری لنکن ٹیم کی دسترس میں کردیا تھا جو ایک موقع پر134 کے سکور پر پانچ وکٹیں گرجانے سے مشکل میں گھرگئی تھی لیکن ان کے اڑتالیس ویں اوور میں آؤٹ ہونے کے بعد میچ سری لنکا کے ہاتھ سے نکل گیا اور سری لنکن ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں پر267 رنز تک ہی پہنچ سکی۔

آخری دو اوورز میں اسے جیت کے لئے پندرہ رنز بنانے تھے عرفان پٹھان نے اپنے اوور میں صرف چار رنز ہی دیے اور آخری اوور میں ظہیر خان نے چھ رنز دیے لیکن بھارت کی جیت کے اصل ہیرو وریندر سہواگ تھے جنہوں نے81 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد تین اہم وکٹیں حاصل کرڈالیں۔

چمندا واس اور متایا مرلی دھرن کے بغیر سری لنکن بولنگ اٹیک کے سامنے بھارت نے مقررہ پچاس اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر271 رنز بنائے۔

سوروگنگولی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کو ساتویں اوور میں سچِن تندولکر کی قیمتی وکٹ مل گئی جو 34 رنز بناکر نوآن سوئسا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ اس کے بعد وریندر سہواگ اور کپتان گنگولی نے دوسری وکٹ کی شراکت میں134 رنز کا اضافہ کیا لیکن دونوں پر قسمت کی دیوی مہربان رہی۔سہواگ6 اور 33 رنز پر مہیلا جے وردھنے اور اوشکا گوناوردھنے کے ہاتھوں کیچ ہونے سے بچے۔

سوروگنگولی پرویز معروف کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہونے سے بچ گئے ۔ ان کے حق میں امپائر بلی ڈاکٹرو کا فیصلہ حیران کن تھا بھارتی کپتان کو35 کے سکور پر بھی زندگی ملی جب چندانا کی گیند پر جے وردھنے نے ان کا کیچ لے لیا جس پر سری لنکن کھلاڑیوں نے جشن منانا شروع کردیا۔ تاہم ٹی وی امپائر اخترشاہین نے ’ناٹ آؤٹ‘ قرار دیا کیونکہ گیند پہلے زمین پر لگ چکی تھی ان مواقعوں کے باوجود دونوں بیٹسمین سنچریاں اسکور نہ کرسکے۔

سہواگ81 رنز بنا کر جے سوریا کی گیند پر سنگاکارا کے ہاتھوں کیچ ہوئے اور گنگولی کی79 رنز کا خاتمہ ملنگا کی گیند پر اپل چندانا نے کیچ کرکے کیا۔ یوراج سنگھ نے مخصوص جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے پانچ چوکوں کی مدد سے 46 گیندوں پر50 رنز بنائے۔ سری لنکا کی طرف سے ملنگا دو وکٹوں کے ساتھ کامیاب بولر رہے کپتان اتاپتو نے چار اوورز میں صرف سترہ رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کرنے والے جے سوریا کو بعد میں استعمال ہی نہیں کیا جبکہ ان کی جگہ بولنگ کے لئے لائے گئے جیانتھا تین اوورز میں انیس رنز کے ساتھ مہنگے بولر ثابت ہوئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد