BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 25 July, 2004, 09:10 GMT 14:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا

شعیب ملک نے 143 بنائے
شعیب ملک نے 143 بنائے
ایشیا کپ کے ایک اہم مقابلے میں پاکستان نے انڈیا کو 59 رنز سے ہرا کر ایشیا کپ کے فائنل میں جانے کے امکانات بڑھا لیے ہیں۔

انڈیا نے پاکستان کے 50 اوور میں9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 300 اسکور کیے تھے جس کے جواب میں انڈیا نے پچاس اوور میں 82ء4 کے اوسط سے اٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو اکتالیس رنز بنائے اور اس طرح اسے 59 رنز سے شکست ہوئی۔
سچن ٹنڈولکر78 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

پاکستان ٹیم نے جیت کر پانچ پوائنٹس تو حاصل کرلئے لیکن ایک بونس پوائنٹ بھارتی ٹیم نے بھی حاصل کر لیا جس کا فائدہ سری لنکا کی ٹیم کو مل گیا جو بارہ پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

بھارت کے پوائنٹس کی تعداد اب سات ہوگئی ہے جبکہ پاکستان کے پانچ پوائنٹس ہیں اگر بھارتی ٹیم سری لنکا کو بغیر بونس پوائنٹس کے ہرادیتی ہے تو اس کے بارہ پوائنٹس ہوجائیں گے تب بھی وہ فائنل میں پہنچ جائے گی لہذا پاکستان کا فائنل میں پہنچنا اسی صورت میں ممکن ہے جب بھارتی ٹیم سری لنکا سے ہارے اور پاکستان بنگلہ دیش کو شکست دے دے۔

22سالہ شعیب ملک نے جو دوسرے اوور میں بیٹنگ کے لئے آئے تھے بھارتی بولنگ پر مکمل طور پر حاوی رہے اور انہوں نے خوبصورت اسٹروکس کھیلتے ہوئے72 ویں ون ڈے انٹرنیشنل میں چوتھی سنچری اسکور کی اور کریئر بیسٹ143 رنزبنائے۔

اس ٹورنامنٹ میں یہ ان کی دوسری سنچری تھی گزشتہ اتوار کو انہوں نے ہانگ کانگ کے خلاف118 رنز بنائے تھے۔ان کی دیگردوسنچریاں111 ناٹ آؤٹ ویسٹ انڈیز اور115 نیوزی لینڈ کے خلاف تھیں۔

پریماداسا اسٹیڈیم میں پاکستانی اور بھارتی پرچموں اور ڈھول تاشوں کے ساتھ موجود پرجوش تماشائیوں کے سامنے انضمام الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیالیکن عمران نذیرنے ایک بار پھر ٹیم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا اور صرف ایک رن بناکر پہلے ہی اوور میں عرفان پٹھان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے لیکن اس کے بعد شعیب ملک نے شاندار بیٹنگ اور تین اہم پارٹنرشپ قائم کرکے پاکستان ٹیم کی پوزیشن مضبوط کردی۔

شعیب ملک نے یاسر حمید کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں103 رنز بنائے۔ یاسرحمید چار چوکوں کی مدد سے31 رنزبناکر انیل کمبلے کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

شعیب ملک اور کپتان انضمام الحق کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں66 رنز بنے۔ انضمام الحق خود کو بڑی اننگز کے لئے تیار کرچکے تھے لیکن دو چوکوں اور ایک چھکے سے سجے 34 رنز پر ان کی عمدہ اننگز کا خاتمہ ہربھجن سنگھ کی گیند پر یوراج سنگھ نے کیچ لے کر کردیا۔

شعیب ملک نے یوسف یوحناکے ساتھ چوتھی وکٹ کےلئے63 رنز اور عبدالرزاق کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لئے43 رنز کی عمدہ پارٹنرشپ قائم کیں۔یوسف یوحنا29 رنز بناکر کمبلے کی گیند پر کیف کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

شعیب ملک اٹھارہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے143 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر سچن ٹنڈولکر کی گیند پر لانگ آف پر محمد کیف کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

ان کے آؤٹ ہونے کے بعد رنز کی رفتار بھی مدھم ہوئی اور وکٹیں بھی گریں جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آخری پانچ اوورز میں پانچ وکٹیں صرف29 رنز پر گرگئیں۔

عبدالرزاق کو22 رنز پر عرفان پٹھان نے بولڈ کیا۔ معین خان محمد سمیع ایک اور یونس خان رنزچار بناکر آؤٹ ہوئے۔

عرفان پٹھان اور سچن ٹنڈولکر تین تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔

بھارتی اننگز کا آغاز مایوس کن تھا شبیراحمد نے وریندر سہواگ کو صرف ایک رن پر معین خان کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔ جس کے بعد سچن ٹنڈولکر اور کپتان گنگولی اسکور کو79 تک لے گئے جس پر گنگولی کو39 کے اسکور پر محمد سمیع نے بولڈ کردیا۔

اس کے بعد سچن نے اپنے سامنے راہول ڈریوڈ یوراج سنگھ اور محمد کیف کو پویلین کی راہ لیتے دیکھا۔ ڈریوڈ جن پر بھارتی بیٹنگ انحصار کررہی تھی5 رنز پر عبدالرزاق کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔

یوراج سنگھ کو28 رنز پر شعیب ملک نے اپنی ہی گیند پر کیچ کرلیا۔ محمد کیف اس لحاظ سے بدقسمت رہے کہ سچن رن لینے کے لئے پہلے کریز سے نکلے لیکن پھر ارادہ ترک کردیا اور کیف یونس خان کی عمدہ فیلڈنگ کے سبب تین رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔

سچن ٹنڈولکر ایک اینڈ سے مزاحمت کرتے رہے ان کی78 رنز کی اننگز کا خاتمہ شعیب ملک کی گیند پر عمران نذیر نے کیچ کی صورت میں کیا جس کے بعد بھارت کی رہی سہی امید بھی دم توڑگئی۔عرفان پٹھان نے پاکستانی بولرز کا بڑے اعتماد سے مقابلہ کیااور38 رنز اسکور کئے۔
شعیب ملک نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی اپنی موجودگی کا احساس دلایا اور دو وکٹیں حاصل کیں۔شبیراحمد نے بھی دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شعیب اختر دس اوورز میں 51رنز دے کر صرف عرفان پٹھان کی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے۔ جن کا انہوں نے چار کے انفرادی اسکور پر شعیب ملک کی گیند پر کیچ ڈراپ کیا تھا۔

پاکستانی بولرز نے ایک بار پھر ایکسٹرا رنز کی بھرمار کردی اور 38 رنز دیے۔


انڈیا: سورو گنگولی (کپتان)، وریندر سہواگ، راہول ڈراوڈ، وی وی ایس لکشمن، سچن تندولکر، یوراج سنگھ، محمد کیف، پی پٹیل، انیل کمبلے، ہربجن سنگھ، ظہیر خان، انیش نہرا، عرفان پٹھان، بالاجی

پاکستان: انضمام الحق (کپتان)، یوسف یوحنا، عمران فرحت، یاسر حمید، عمران نذیر، یونس خان، شعیب ملک، عبدالرزاق، معین خان (وکٹ کیپر)، محمد سمیع، شعیب اختر، شبیر احمد، دانش کنیریا، رانا نوید الحسن

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد