BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 July, 2004, 19:27 GMT 00:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستانی ٹیم متوازن ہے: انضمام

News image
روایتی حریف دوسرے مرحلے میں مدمقابل ہوں گے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ ان ٹیم متوازن ہے اور اپنے اعزاز کا دفاع کر سکتی ہے۔

انضمام الحق جو ایشیا کپ کے اعزاز کے دفاع کے لئے کولمبو آئے ہوئے ہیں جمعہ سے شروع ہونے والے اس علاقائی ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیم متوازن ہے اور وہ اعزاز کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی گرم موسم کی پرواہ کئے بغیر اپنے ٹرینر مرے اسٹیونسن کی نگرانی میں ساحلی ریت پر بھاگنے کی پریکٹس کی۔ یہ ان کی موجودہ ٹریننگ کا انداز ہے جس کا پروگرام کوچ باب وولمر نے ان کے لئے ترتیب دے رکھا ہے۔

پاکستان ٹیم نے صبح کے سیشن میں ساحل پر ٹریننگ کے علاوہ سوئمنگ بھی کی اور پھر دوپہر کی تپتی دھوپ میں سنہالیز اسپورٹس گراؤنڈ پر بیٹنگ پریکٹس کے بعد ٹریننگ کے ایک اور انوکھے انداز کو اپنایا۔

باب وولمر نے کچھ کھلاڑیوں کو ایک دائرے میں رکھ کر ان کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر رگبی کی گیند تلاش کرنے کے امتحان میں ڈال دیا جس کا مقصد ان کھلاڑیوں کی توجہ اور انہماک میں اضافہ کرنا تھا۔

ٹریننگ کے اس دلچسپ مگر تھکا دینے والے سیشن کے بعد کپتان انضمام الحق سے بات ہوئی تو وہ بہت مطمئن دکھائی دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کل کی کرکٹ میں فزیکل فٹنس کی اہمیت سب سے زیادہ ہے جو زیادہ فٹ ہوگا وہی مشکل صورتحال کا مقابلہ کرسکے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ باب وولمر نے کھلاڑیوں کے لئے جو ٹریننگ پروگرام مرتب کیا ہے اس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے۔

انضمام الحق کو اس بات کا بخوبی احساس ہے کہ پاکستانی قوم بھارت کے ساتھ ہونے والے میچوں کے معاملے میں بہت جذباتی واقع ہوئی ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ جب بھی پاکستان اور بھارت کرکٹ کے میدان میں سامنے آتے ہیں دونوں ٹیموں پر پریشر ہوتا ہے لیکن ان کی کوشش ہوگی کہ پاکستان ٹیم ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی دکھائے۔

ایشیا کپ میں ان دو روایتی حریفوں کے درمیان مقابلہ دوسرے مرحلے میں ہوگا جس کے بعد یہ بھی ممکن ہے کہ یہ دونوں فائنل میں بھی مدمقابل ہوں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سے سری لنکا پہنچنے کے بعد سے سب سے زیادہ کیا جانے والا سوال فاسٹ بولر شعیب اختر سے ان کے اختلافات کے بارے میں ہے، وہ اس کا جواب صرف یہ دیتے ہیں کہ شعیب اختر فٹ اور اچھی کارکردگی دکھانے کے لئے تیار ہے اور ٹیم میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد