BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 July, 2004, 13:45 GMT 18:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایشیائی ٹیموں کے غیر ایشیائی کوچ

وولمر کو میناداد کی جگہ پاکستانی ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے
وولمر کو میاں داد کی جگہ پاکستانی ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے
ہاکی کے بارے میں یہ کہا جاتا رہا ہے کہ اس فن کو ایشیا نے جلا بخشی لیکن اس سے اب تورپی اقوام فائدہ اٹھارہی ہیں اسی طرح کرکٹ میں بھی ایشیائی ٹیمیں غیرملکی ماہرین کی اسیر ہوچکی ہیں ۔

جمعہ سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی شریک ٹیموں پر نظر ڈالیں تو تمام چھ ٹیموں کے کوچ ان کے اپنے نہیں ہیں۔

ان میں متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ کو اس لئے اہمیت نہیں دی جاسکتی کہ انہوں نے اپنی کرکٹ باہر کی دنیا سے ہی سیکھی ہے اور غیرملکی کوچز سے تربیت کی راہ اپنائی ہے لیکن چار بڑی ٹیمیں پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش اس وقت کوچنگ اور ٹریننگ میں مکمل طور پر سفید فام ماہرین کے زیراثر ہیں۔

پاکستان نے حال ہی میں جاوید میانداد

News image
بھارتی کوچ جان رائٹ
کو تیسری مرتبہ کوچ کے عہدے سے ہٹاکر انگلینڈ کے باب وولمر کو کوچ مقرر کیا ہے جن کی پسند اور تجویز پر جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ٹرینر مرے اسٹیونسن اور فزیوتھراپسٹ ڈیرن لفسن کی تقرری عمل میں آئی ہے ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم باب وولمر کے کوچنگ فلسفے اور تربیت کے انداز سے خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اس ٹریننگ کے دور رس نتائج برآمد ہونگے ۔

بھارت دسمبر سن 2000 سے نیوزی لینڈ کے جان رائٹ کو کوچ بنائے ہوئے ہے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کے اینڈریو لیپس فزیو تھراپسٹ اور گریگوری ایلن کنگ ٹرینر کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔

سری لنکا نے1999 کے ورلڈ کپ کی ہزیمت کے بعد سری لنکن نژاد آُسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر ڈیو واٹمور کی خدمات حاصل کیں اور بڑی اہم کامیابیاں سمیٹیں ان کی جگہ اب ایک اور آسٹریلوی جان ڈائی سن ٹیم کے کوچ ہیں جبکہ الیکس کونٹوری ٹرینر ہیں۔

بنگلہ دیش نے ڈیو واٹمور کو کوچ مقرر کرنے کے بعد بہتر کارکردگی دکھائی ہے جبکہ ٹیم کی ٹریننگ اور فٹنس کے معاملات آسٹریلیا کے جان گلوسٹر نے سنبھالے ہوئے ہیں ۔

متحدہ عرب امارات کی ٹیم عابد علی اور ہانگ کانگ کی ٹیم رابن سنگھ کی نگرانی میں اپنا سفر طے کررہی ہے ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد