BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 14 July, 2005, 15:33 GMT 20:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گراہم تھارپ کی جگہ کیون پیٹرسن
 کیون پیٹرسن
پیٹرسن کا انتخاب تھارپ کے کرکٹ کیرئیر کا اختتام سمجھا جارہا ہے
نوجوان برطانوی بلے باز کیون پیٹرسن کو ایشز سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ان کا انتخاب تجربے کار بلے باز گراہم تھارپ کی جگہ عمل میں آیا ہے۔

برطانوی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ڈیوڈ گریونی کا کہنا تھا کہ ’ تھارپ اور پیٹرسن میں سے ایک کا انتخاب ان کے لیے اب تک کیے جانے والے فیصلوں میں سے سب سے مشکل تھا‘۔

کیون پیٹرسن کے انتخاب کی وجہ ان کی بہترین فارم اور جوش و جذبہ بنا۔ پیٹرسن نے حالیہ نیٹ ویسٹ ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف دو نصف سنچریاں بنائی تھیں۔

ڈیوڈ گریونی نے کہا کہ ’ ہمیں کوئی شک نہیں کہ وہ اپنی ون ڈے فارم کو ٹیسٹ میچوں میں بھی برقرار رکھیں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ ان میں ایک بڑا کھلاڑی بننے کی تمام خصوصیات موجود ہیں اور وہ ایک میچ ونر کھلاڑی ہیں‘۔

ایشز سیریز کے لیے پیٹرسن کا انتخاب گراہم تھارپ کے کرکٹ کیرئر کا اختتام سمجھا جارہا ہے۔

برطانیہ کی جانب سے 1993 میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے کیرئر کا آغاز کرنے والے اور اب تک سو ٹیسٹ میچوں کے تجربے کے حامل گراہم تھارپ آج کل فارم میں نہیں ہیں اور وہ ماضی قریب میں زخمی بھی ہو چکے ہیں۔

ہمپشائر کاؤنٹی کے بولر کرس ٹرملٹ بھی بارہ رکنی سکواڈ میں شامل ہیں تاہم میچ کھیلنے کے لیے ان کا انتخاب اسی صورت میں ہو گا جب برطانیہ کے صفِ اول کے تین بالروں میں سے کوئی زخمی ہو جائے۔

میتھیو ہوگرڈ کواگرچہ حالیہ ون ڈے سیریز کے لیے برطانوی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا لیکن وہ حسبِ سابق ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ کے لیے بالنگ کا آغاز کریں گے۔

بلے باز این بیل بھی ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ بیل مارک بوچر کی جگہ ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں جو کلائی میں تکلیف کے سبب نہیں کھیل رہے ہیں۔ این بیل نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد