آسٹریلیا کو نو وکٹوں سے شکست | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں انگینڈ نے آسٹریلیا کو نو وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ آسٹریلیا مقررہ پچاس اوروں میں صرف 219 رنز سکور کرنے میں کامیاب ہوا۔ انگلینڈ نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔ آؤٹ ہونے والے اوپنر سٹراس نے چھیالیس رنز بنائے۔ ٹریسکوتھک نے شاندار سینچری مکمل کی اور آؤٹ نہیں ہوئے ۔ کپتان مائیکل وان نے نصف سینچری مکمل کی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ انگلینڈ کے اوپنر سٹراس اور ٹریسکوتھک نے اس سیریز میں پہلی دفعہ اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ سٹراس چھیالیس رنز بنا کر چوالیس رنز بنا کر بریڈ ہاگ کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ ٹریسکوتھک چھیاسٹھ رنز بنا کر کھیل رہے ہیں اور ان کا ساتھ دینے کے لیے کپتان مائیکل وان آئے ہیں۔ تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آسٹریلیا نے اپنی اننگز کا آغاز اچھے انداز میں کیا اور اس کی پہلی وکٹ باسٹھ کے سکور پر گری جب وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ بیالیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد کوئی کھلاڑی بھی بڑا سکور کرنے میں کامیاب نہ ہوا اور پوری ٹیم مقررہ پچاس اوروں میں 219 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ ڈیمئین مارٹن نے تینتالیس رنز بنائے۔ آسٹریلیا کے آل رؤنڈر مائیک حسی چھیالیس رنز کے ساتھ سب سے زیادہ سکور کرنے والے کھلاڑی رہے۔آسٹریلیا کا کوئی بیٹسمین بھی نصف سینچری مکمل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ انگلینڈ کی طرف سے کولن وڈ سب سے زیادہ کامیاب بولر رہے۔انہوں نے دس اوروں میں چونتیس رنز دے کے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پچھلے میچوں میں شاندار کارکردگی دکھانے والے اینڈریو سمنڈز اس میچ میں بیٹنگ میں کوئی قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور صرف چھ رنز بنا کر کولن وڈ کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||