BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 21 June, 2005, 22:41 GMT 03:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انگلینڈ کی ریکارڈ توڑ کامیابی
پال کالنگوڈ
کالنگوڈ ایک ہی میچ میں سنچری بنانے اور چھ وکٹیں لینے والے پہلے کھلاڑی
انگلینڈ نے نیٹ ویسٹ سیریز کے ایک میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے چار وکٹ پر تین سو اکیانوے رن بنائے جو کہ ایک روزہ عالمی مقابلوں میں اب تک کا دوسرا سب سے بڑا سکور ہے۔

جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم چھیالیسویں اوور میں 223 رن پر آؤٹ ہو گئی اور اس طرح انگلینڈ نے یہ میچ 168 رن سے جیت لیا۔

ایک روزہ مقابلوں کی ریکارڈ اننگز
سری لنکا: 96/1995 کینیا کے خلاف پانچ وکٹ پر 398
انگلینڈ: 2005 بنگلہ دیش کےخلاف چار وکٹ پر 391
بھارت:2000/1999 نیوزی لینڈ کے خلاف دو وکٹ پر 376
بھارت: 1999 سری لنکا کے خلاف چھ وکٹ پر 373
پاکستان:97/1996 سری لنکا کے خلاف نو وکٹ پر 371

انگلینڈ کی طرف سے سب سے نمایاں کارکردگی پال کالنگوڈ کی رہی جو دنیا میں ایک ہی میچ میں سنچری بنانے اور چھ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

کالنگوڈ نے ایک سو بارہ رن بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے اور پھر دس اوور میں اکتیس رن دے کر بنگلہ دیش کے چھ کھلاڑی آؤٹ کیے۔

بنگلہ دیش کی طرف سے سب سے اچھی کارکردگی محمد اشرفل کی تھی جنہوں نے باون گیندوں پر چورانوے بنائے۔

انگلینڈ کی طرف سے اینڈریو سٹراس نے ایک سو باون رن بنائے اور کالنگوڈ کے ساتھ مل کر دو سو دس رن کی شراکت کی۔ انگلینڈ کے اووپنر مارکس ٹریسکوتھک نے پچاسی رن بنائے۔ سٹراس کا اننگز کے آغاز میں دو بار کیچ چھوڑا گیا۔

انڈریو سٹراس کے 152 رن انگلینڈ کی طرف سے ایک روزہ میچوں میں کسی بھی بلّے باز کا تیسرا بڑا سکور ہے۔ انگلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ سکور 167 ہے جو رابن سمتھ نے 1993 میں آسٹریلیا کے خلاف بنایا تھا۔ ڈیوڈ گاور نے
83/1982 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 158 رن بنائے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد