BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 12 July, 2005, 10:37 GMT 15:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسٹریلیا سیریز جیت گیا
بریٹ لی
بریٹ لی نے ایک روزہ میچوں میں دو سو وکٹیں حاصل کر لیں
نیٹ ویسٹ ایک روزہ سیریز کے فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم کے دو سو اٹھائیس کے جواب میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو چونتیسویں اوور میں آٹھ وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 229 رنز کا ہدف دیا تھا۔

آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی میتھیو ہیڈن تھے جو 31 رنز بنا کر گوف کی گیند پر جونز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس وقت گلکرسٹ اور پونٹنگ کھیل رہے ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم کے پہلے پانچ بیٹسمینوں کے جلد ہی آؤٹ ہونے کے بعد نئے قوانین کے تحت متابدل کھلاڑی کے طور پر وکرم سولنکی کو بھیجا گیا۔ سولنکی نے پیٹرسن کے ساتھ مل کر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترپن رنز بنائے جبکہ پیٹرسن نے 74 رنز بنائے۔ وکرم سولنکی کو سائمن جونز کی جگہ لایا گیا ہے۔

اب ایک روزہ میچوں میں متبادل کھلاڑی کھیل کے ہر شعبے میں شامل ہو سکتا ہے۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ تین میچوں کی سیریز اس وقت ایک ایک سے برابر ہے۔

آسٹریلیا نے اننگز کے آغاز میں ہی اووپنر ٹریسکوتھک کی وکٹ حاصل کر لی۔ انہیں بریٹ لی نے آؤٹ کیا۔ اس وکٹ کے ساتھ ہی بریٹ لی نے ایک روزہ میچوں میں دو سو وکٹوں کا ہدف حاصل کر لیا۔

وان پندرہ کے سکور پر رن آؤٹ ہوگئے۔ سٹراس کا کیچ وکٹ کیپر نے لیا۔ اس سے قبل جلیسپی نے میکگرا کے اوور میں وان کا کیچ ڈراپ کیا جبکہ اگلے ہی اوور میں کاسپروویچ کی گیند پر گلکرسٹ سٹراس کا کیچ لینے میں ناکام رہے۔

یہ میچ آئی سی سی کے ایک روزہ مقابلوں کے لیے نئے قوانین کے تحت ہو رہے ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم
مائیکل ٹریسکوتھک، اینڈریو سٹراس، مائیکل وان، پی پیٹرسن، اینڈریو فلنٹاف، کالنگوڈ، جی جونز، ایشلی جائلز، ایس جونز، ڈیرن گف، سٹیو ہارمیسن۔ وکرم سولنکی بارھویں کھلاڑی ہیں۔

آسٹریلیا کی ٹیم
ایڈم گلکرسٹ، میتھیو ہیڈن، رکی پونٹنگ، ڈیمین مارٹن، اینڈی سمنڈز، ایم جے کلارک، ایم ہسی، بریٹ لی، جیسن جلیسپی، ایم کاسپروویچ، میکگراتھ اور ایس کیٹش بارھویں کھلاڑی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد