سخت مقابلے کے بعد میچ برابر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیٹ ویسٹ ایک روزہ میچوں کے سہ فریقی ٹورنامنٹ کا فائنل سخت مقابلے کے بعد برابر ہو گیا۔ انگلینڈ نےمقررہ پچاس اوور میں نو وکٹ پر ایک سو چھیانوے رن بنائے ہیں۔ آسٹریلیا کی ٹیم پچاس اوور مکمل ہونے سے پہلے ایک سو چھیانوے پر آؤٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کی اننگز ابتداء میں ہی مشکلات کا شکار ہوگئی تھی۔ نو اوور میں تیتیس سکور پر اس کے پانچ کھلاڑی پویلین میں واپس جا چکے تھے۔اس کے بعد کالنگوڈ اور جونز کے درمیان ایک سو رن سے زیادہ کی شراکت ہوئی۔ دونوں نصف سنچریاں بنا کر اہم موقع پر آؤٹ ہوئے۔ میچ ختم ہونے پر ایشلی جائیلز بیس اور ہارمیسن صفر پر ناٹ آؤٹ تھے۔ آسٹریلیا کی طرف سے مکگرا نے تین، بریٹ لی نے دو اور ہسی اور ہوگ نے ایک ایک وکٹ لی۔ اس قبل اپنے روایتی جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کرنے کے بعد آسٹریلیا ایک چھیانوے کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ انگلینڈ کے کپتان نے ایک ابر آلود صبح ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو کھیلنے کی دعوت دی تھی۔ انگلینڈ کی طرف سے گف اور سائمن جانز نے بالنگ کا آغاز کیا ہے جبکہ ان کے مقابلے میں میتھیو ہیڈن اور ایڈم گلکرسٹ میدان میں اترے۔ ایڈم گلکرسٹ نے سائمز جانز کے تیسرے اوور میں لگاتار چار گیندوں پر چار چوکے لگا کر رن بنانے کی رفتار کو آٹھ رن فی اوور تک پہنچا دیا۔ اس موقعہ پر گف کی ایک گیند کو کھیلتے ہوئے ہیڈن آؤٹ ہوگئے۔ ہیڈن کے بعد آسٹریلیا کے دوسرے اوپنر گلکرسٹ، فلنٹاف کی ایک گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ آسٹریلیا کے کپتان رکی پونٹنگ بھی کوئی نمایاں کھیل پیش نہ کر سکے اور ہارمیسن کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پچاس کے مجموعی سکور پر آسٹریلیا کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں تھا لیکن ترانوے کے سکور پر اس کے پانچ کھلاڑی پویلین میں واپس پہنچ چکے تھے۔ ہارمیسن نے دوسری وکٹ ڈیمیئن مارٹن کی حاصل کی۔ وہ بھی وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔ فلنٹاف کی جگہ وان نے جاننز کو جب دوبارہ بالنگ کرنے کے لیے بلایا تو انہوں نے تین لگاتار میڈن اوور کیے اور اس دوران کلاک کو ایل بی ڈیلیو کر دیا۔ آسٹریلیا نے پہلے پچاس رن صرف تیس گیندوں پر بنائے لیکن اگلے پچاس رن کے لیے انہیں ایک سو بیس گیندوں اور پانچ وکٹوں کی قیمت چکانا پڑی۔ اس کے بعد اینڈریو سمنڈز اور ہسی نے آسٹریلیا کے سکور کو کسی حد تک مستحکم کیا اور اس کو ایک سو پچپن تک پہنچا دیا۔ چالیسویں اوور میں اینڈریو سمنڈز انتیس رن بنانے کے بعد سٹراس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ فلنٹاف نے اس کے بعد دو متواتر گیندوں پر بیرٹ لی اور گلسپی کو آوٹ کر دیا۔ آسٹریلیا: میتھیو ہیڈن، ایڈم گلکرسٹ، رکی پونٹنگ، ڈیمیل مارٹن، اینڈریو سائمنڈز، مائیکل کلارک، ہسی ، ہاگ، بریٹ لی، جیسن گلسپی اور گلن میگرا۔ انگلینڈ : ٹریسکوتھک، اینڈریو سٹراس، مائیکل وان، اینڈریو فلنٹاف، کیون پیٹررسن، کولنگ وڈ، گیرنٹ جاننز، ایشلے جائیلز، ڈیرن گف، ہارمیسن اور سائمنز جانز۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||