انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو نیٹ ویسٹ ٹرافی کے ایک میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ انگلینڈ کو بنگلہ دیش کے 209 رنز کا ٹارگٹ حاصل کرنے کے لیے پانچ وکٹوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ انگلینڈ کے اوپنر سٹراس نے سب سے زیادہ اٹھانوے رنز سکور کیے اور میچ کے آخری لمحات میں آؤٹ ہو گئے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے نظمل حسین نے تین جبکہ سپنر محمد رفیق نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ ٹریسکوتھک، 43 ، سٹراس،98 ، اینڈریو فلنٹاف،22 ، وکرم سولنگی،8 اور پیٹرسن 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ نے بنگلہ دیش کے ٹارگٹ کے حصول کے لیے محتاط انداز میں بیٹنگ شروع کی۔ بنگلہ دیش کی فیلڈروں نے دو کیچ چھوڑ انگلینڈ کے لیے آسانیاں پیدا کیں۔ اس سے پہلے بنگلہ دیش نے نیٹ ویسٹ ٹرافی کے ایک میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 209 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ہیڈنگلے میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کا پہلے کھیلتے ہوئے 208 رنز بنائے اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش کی طرف سب سے زیادہ سکور اوپنر جاوید عمر نے کیا جنہوں نے 150 گیندیں کھیل کر اکاسی رنز سکور کیے۔ تشارعمران دوسرے کامیاب بیٹسمین تھے جنہوں نے بتییس رنز سکور کیے۔ پچھلے میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد اشرفل کوئی سکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔ انگلینڈ کی طرف سے آل رؤانڈر اینڈریو فلنٹاف سب سے کامیاب بولر رہے ۔ فلنٹاف نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ نے فاسٹ ہارمیسن کی جگہ سائمن جونز کو ٹیم میں شامل کیا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||